بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد ناروے کی شہزادی بھی چل بسیں

ناروے کی شہزادی آسٹرڈ 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ وہ آنجہانی بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی بہن تھیں اور اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے صرف دو دن بعد وفات پا گئیں۔ ناروے کے شاہی محل نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ ناروے کے نئے بادشاہ ہاکون ہشتم نے شہزادی آسٹرڈ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی طویل زندگی کے دوران شاہی خاندان کی خدمت گرمجوشی، ذمہ داری اور فرض شناسی کے ساتھ کی۔ بادشاہ ہیرالڈ گزشتہ ماہ…

Read More

2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کی جائے: وزیراعظم کا ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ وزیراعظم نے دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور آر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک کے مختلف علاقوں…

Read More

حوثیوں کا باب المندب پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

یمن کی انصار اللہ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ سینیئر اہلکار محمد البخیتی کے مطابق حوثیوں نے مغربی صوبے تعز میں اہم علاقوں اور فوجی اڈوں الخالد اور جبل النصر پر قبضہ کرلیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق یمن کی حوثی تحریک (انصار اللہ) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے آبنائے باب المندب پر نظر رکھنے والے اہم فوجی مرکز العمری گارژن کا بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ حوثیوں کے…

Read More

ایران امریکا کو چکما دے کر چین سے اربوں ڈالر کی خفیہ تجارت کیسے کر رہا ہے؟

ایران نے امریکا کی سخت پابندیوں کے باوجود چین کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت کا ایک خفیہ سسٹم قائم کر رکھا ہے۔ اس خفیہ سسٹم کے تحت ایران اپنا خام تیل چین کو فراہم کرتا ہے اور اس کے بدلے میں بین الاقوامی بینکنگ نظام کو استعمال کیے بغیر ادویات، گاڑیاں اور فوجی سازوسامان جیسی اہم چینی مصنوعات درآمد کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خصوصی رپورٹ میں ایرانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین کے ساتھ قائم یہ خفیہ تجارتی نظام…

Read More

ڈریسنگ روم لیکس: امام اور رضوان کے موبائل فونز فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے

قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے دفتر میں پیش ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے دونوں کرکٹرز سے لیے گئے موبائل فونز تکنیکی تجزیے کے لیے فرانزک لیب بھجوا دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے گزشتہ روز امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فونز ان لاک کروائے تھے، جس کے بعد دونوں…

Read More

پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

پشاور کے شمشتو کیمپ ارمڑ کے علاقے میں محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈییپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر عمران عرف عبداللہ بھی شامل ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق عمران عرف عبداللہ اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمران عرف عبداللہ ترلئی امام…

Read More

برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ 453 رنز پر آؤٹ، پاکستان کا دوسری اننگز میں بھی مایوس کُن آغاز

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان وائٹ واش کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ ایجبسٹن میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز بھی پاکستانی ٹیم مشکلات کے بھنور سے نہ نکل سکی۔ پاکستان کے 133 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم 453 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنائے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 268 رنز درکار ہیں۔ برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں تیسرے…

Read More

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری: وزیراعظم شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تقرری کے معاملے پر رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے محمود اچکزئی کے خط کا جواب بھجوا دیا ہے، جس میں ان تمام ارکان کی تقرری آئینی طریقہ کار کے مطابق کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر بھیجا گیا خط اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی…

Read More

دورۂ انگلینڈ کی تحقیقات: امام الحق اور رضوان این سی سی آئی اے میں طلب

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے دونوں قومی کرکٹرز کو دورۂ انگلینڈ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان سے دورۂ انگلینڈ سے متعلق معاملات پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ تاہم تحقیقات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان…

Read More

بھارت میں مسلم شناخت مٹانے کی مبینہ منصوبہ بندی بے نقاب

بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت اور تاریخی ورثے کو مبینہ طور پر مرحلہ وار ختم کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت کے دور میں مسلم مذہبی املاک اور تاریخی مقامات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متنازع وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو مسلم شناخت کے خاتمے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ وقف قانون کی آڑ میں عدالتوں کے ذریعے مسلم مذہبی…

Read More