حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے: معاہدۂ مکّہ کے تقاضوں کے تحت کردار ادا کریں گے، پاکستان

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ مکّہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ مکمل طور پر نافذ العمل ہے اور پاکستان اس کے تمام تقاضوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گا۔ ترجمان دفترِ خارجہ سجاد حیدر خان نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ معاہدۂ مکّہ ایک سہ فریقی دفاعی اتحاد ہے جس کا حصہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب ہیں، تاہم اس معاہدے کی مزید توسیع فی الحال کارڈز پر نہیں ہے اور نہ ہی اس وقت کسی نئے فریق کی شمولیت کے لیے کسی قسم…

Read More

ویمنز جونیئر ہاکی ایشیا کپ: قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 0-19 سے بدترین شکست

چین کے شہر موکی میں جاری ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-19 سے بدترین شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ دفاعی چیمپئن بھارت نے میچ کے آغاز سے ہی پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا اور ساتویں منٹ میں بھارتی کھلاڑی پوجا ساہو نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ صرف دو منٹ بعد روشنی ایند نامی بھارتی کھلاڑی نے دوسرا گول کردیا۔ اس کے بعد تنوشری دنیش کادو، سکھویر کور اور سانیکا چندرکانت مانے نے…

Read More

مڈ ٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران جنگ ختم ہو جائے گی: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اس سال نومبر میں ہونے والے امریکی مڈ ٹرم انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی، کیونکہ تہران اب مزید امریکی اقتصادی دباؤ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ ڈیلس میں ریپبلکن نیشنل کنونشن کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ”میرا خیال ہے انتخابات کے فوری بعد جنگ ختم ہو جائے گی کیونکہ وہ (ایرانی حکمران) اب مزید نہیں ٹک سکتے اور وہ ہر ممکن…

Read More

نیتن یاہو کا ’ہاریٹز‘ پر مقدمے کا اعلان، 7 اکتوبر حملے سے پہلے خبردار کیے جانے کا دعویٰ مسترد

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی اخبار ’ہاریٹز‘ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اخبار کی اس رپورٹ کو جھوٹا قرار دے دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے سے 10 روز پہلے ممکنہ حملے سے خبردار کیا گیا تھا۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نیتن یاہو نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں رپورٹ کو ’من گھڑت‘ اور ’جھوٹی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے وکلا کو ہدایت کی…

Read More

میر رضا قتل کیس: ضیا لنجار کی جوڈیشل کمیشن کے سامنے معافی؛ ڈاکٹر اُسامہ کے جواب پرعدم اطمینان

صوبائی وزیرِ داخلہ ضیا الحسن لنجار نے خود پیش ہو کر سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے نواجوان بزنس مین میر رضا علی کے قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قائم جوڈیشل کمیشن کے سامنے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ کمیشن کے سامنے پیش ہوتے ہی صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بلانے کا شکریہ، میں سندھ حکومت کی طرف سے کمیشن سے معذرت کرتا ہوں اور حکومت کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ انہوں…

Read More

پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی برطانیہ آمد پر ہنگامے کی اطلاعات

برطانیہ کے شہر پورٹس ماؤتھ میں پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو اس وقت عجیب صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا جب مظاہرین نے نوجوان کھلاڑیوں کو غلطی سے پناہ کے طلب گار سمجھ لیا۔ یہ واقعہ منگل کی شام میریئٹ ہوٹل کے باہر پیش آیا جہاں پاکستانی ٹیم قیام پذیر تھی۔ تقریباً 30 سے 40 افراد ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ غیر ملکی افراد ایک کوچ کے ذریعے وہاں پہنچے ہیں، جس کے بعد پولیس کو شام ساڑھے 6…

Read More

ایران کا آبنائے ہرمز کے ممنوعہ علاقے کا دائرہ بحیرہ عمان اور بحیرہ عرب تک وسیع کرنے کا اعلان

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے ممنوعہ بحری علاقے کا دائرہ کار بحیرہ عمان اور بحیرہ عرب کے بعض حصوں تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق نئے محدود علاقے کی درست حدود اور نقاط بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے ممنوعہ بحری علاقے کا دائرہ کار ایران کے ساحلی شہر چاہ بہار سے بحیرہ عمان اور بحیرہ عرب کے بعض حصوں تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ پاسداران…

Read More

دو اسرائیلی بھائی مغربی کنارے میں آبادکاروں کے لیے زمین ہتھیانے کی مہم کیسے چلا رہے ہیں؟

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے اور نئی غیر قانونی بستیوں کے قیام کا ایک نیا اور تیز ترین طریقہ اپنایا جا رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، اس مہم کے مرکزی کردار ’لیبی کنسٹرکشن اینڈ انفراسٹرکچر‘ نامی کمپنی کے مالک دو اسرائیلی بھائی، الیاو لیبی اور ہارل ’کوکو‘ لیبی ہیں، جو پری فیبریکیٹڈ یعنی پہلے سے تیار شدہ عارضی گھر اور ڈھانچے بنا کر بغیر کسی سرکاری اجازت کے فلسطینیوں کی چراگاہوں اور زرعی زمینوں پر نصب کر…

Read More

برمنگھم ٹیسٹ: بیٹنگ لائن پھر ناکام، گرین شرٹس پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج برمِنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں گرین شرٹس پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے۔ گزشتہ دو میچز بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہونے کے بعد ٹیم میں چار تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، اس کے باوجود گرین شرٹس انگلش بالرز کی تباہ کُن بولنگ کے سامنے پریشانی کا شکار نظر آئی۔ ایجبسٹن میں جاری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی…

Read More

سندھ کے تمام اسکولوں کے اوقاتِ کار میں ایک گھنٹے کی کمی

سندھ بھر کے تمام اسکولوں کے اوقاتِ کار میں ایک گھنٹے کی کمی کر دی گئی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن اور سرکلر جاری کر دیا ہے، جس کے تحت نئے اوقاتِ کار کا اطلاق صوبے کے تمام تعلیمی اداروں پر فوری طور پر ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیوں کے دوران سہولت فراہم کرنا ہے۔ صوبائی وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حکام کے…

Read More