سندھ ہائیکورٹ کی میر رضا کیس کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل سے متعلق درخواست تحریری فیصلے کے ساتھ نمٹا دی ہے جب کہ عدالت نے میر رضا کیس کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ بدھ کے روز سندھ ہائی کورٹ میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جے…

Read More

اسلام آباد، راولپنڈی میں 4 ستمبر سے بارش کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے 6 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار ریجن میں آئندہ 2 روز کے دوران بارش کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے، موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہرکیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس…

Read More

قیدیوں کی تبادلے میں تعاون اور دفاعی تعلقات: وزیراعظم کا دورہ کرغزستان مکمل

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کرغزستان مکمل ہو گیا ہے، جس کے اختتام پر کرغزستان کے صدر نے خود گاڑی چلا کر پاکستانی وزیراعظم کو ایئرپورٹ پہنچایا اور الوداع کیا۔ روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ دورے کے دوران کرغز قیادت کے ساتھ انتہائی مثبت ملاقاتیں ہوئیں اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر کامل اتفاق رائے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے باہمی تجارت کو موجودہ سولہ ملین ڈالر کے محدود حجم سے بڑھانے کی تجویز پیش کی…

Read More

ہیگسیتھ کا امریکی فوج پر ایک اور وار، مزید 7 اعلیٰ افسران نشانے پر

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مزید 7 اعلیٰ فوجی افسران کو نشانہ بنا لیا، جبکہ ان کے اقدامات پر اختلاف رکھنے والے امریکی آرمی سیکریٹری ڈینیئل ڈرسکول نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ موجودہ اور سابق فوجی حکام کے مطابق، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کی، حالیہ دنوں میں ہیگسیتھ نے 7 ایسے آرمی افسران کو ہٹانے یا ان کی ترقی روکنے کا فیصلہ کیا جنہیں سینئر فوجی قیادت پر مشتمل بورڈ نے دو اسٹار جنرل کے عہدے کے لیے منتخب…

Read More

جیسے بھی حالات ہیں، یہی ٹیم پرفارم کرے گی: چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مسلسل ناکامیوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑا انتظامی بحران پیدا ہونے اور آدھی سے زیادہ ٹیم کے تبدیل ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جیسے بھی حالات ہیں یہی ٹیم پرفارم کرے گی۔ لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز سے شکست اور سیریز میں نا قابلِ تلافی خسارے کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر فیصلے کرتے ہوئے سات اہم کھلاڑیوں بشمول محمد رضوان اور امام الحق…

Read More

پاکستان کرپٹو کرنسی کے استعمال میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا؛ موبائل فونز پر ٹیکسوں کی کمی کی سفارش

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال کے حوالے سے دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ بن کر ابھرا ہے، جہاں تقریباً چار کروڑ افراد کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس کے حامل ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (پویرا) کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کا نوجوان طبقہ ڈیجیٹل کرنسیوں کے نظام کو سمجھ چکا ہے اور مالیاتی خود مختاری حاصل کرنا چاہتا ہے۔ سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں ڈیجیٹل اثاثوں…

Read More

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی سلیکشن پالیسی تبدیل کردی، وجہ کیا ہے؟

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور انتخاب کے حوالے سے اپنی پالیسی میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ مہینوں میں زخمی کھلاڑیوں کو مکمل فٹ ہوئے بغیر قومی ٹیم میں شامل کرنے کے معاملے پر بورڈ کے میڈیکل اور فٹنس نظام کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بورڈ نے جسپریت بمراہ، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر…

Read More

نارووال میں 125 سالہ قدیم ہندو مندر گرائے جانے کے بھارتی پروپیگنڈ پر حکومتِ پنجاب کی وضاحت

پنجاب کے شہر نارووال کے نواحی علاقے اڈا سراج میں ایک قدیم ہندو مندر کو دانستہ طور پر گرانے کی افواہوں اور بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے موقف جاری کرتے ہوئے تمام دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مندر کو گرائے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں سراسر غلط اور حقیقت کے برعکس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خود موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور حقائق یہ…

Read More

اونٹاریو جھیل تنازع اور امریکا کینیڈا تجارتی جنگ: ‘امریکی شہری ٹرمپ سے تنگ آگئے’: امریکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایک اور سیاسی دھچکا لگ گیا، نئی رائے شماری میں امریکی عوام نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ اور جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’لیک امریکا‘ رکھنے کے فیصلے کی واضح مخالفت کردی۔ رائٹرز اور اِپسوس کی جانب سے حالیہ دنوں میں کیے گئے سروے کے مطابق 63 فیصد امریکی جھیل اونٹاریو کا نام ’لیک امریکا‘ رکھنے کے مخالف ہیں، جبکہ صرف 14 فیصد نے اس اقدام کی حمایت کی۔ باقی افراد نے کوئی رائے نہیں دی۔…

Read More

‘بچوں کو امریکی شہریت دلانے کے لیے والدین کو اپنی شہریت ثابت کرنی ہو گی’: نئی تجویز

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک ایسی نئی ہدایت کی تجویز دی ہے جس کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کے پاسپورٹ کے لیے درخواست دیتے وقت والدین کو اپنی امریکی شہریت یا قانونی امیگریشن حیثیت کا ثبوت بھی پیش کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیدائشی شہریت کے دائرہ کار کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق محکمہ خارجہ کی تیار کردہ مجوزہ ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ اگر یہ پالیسی نافذ ہوتی…

Read More