کراچی میں اسرائیلی جارحیت اور ایران پر حملے کے خلاف وسیع احتجاج ہوا جس میں شہریوں اور علما نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مظلوم فلسطینی اور ایرانی عوام کی حمایت کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں نمائش چورنگی پر مظاہرین نے فلسطین میں اسرائیلی بربریت اور ایران پر حملے کے خلاف بھرپور […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے سرنڈر نہ کیا تو اس کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران اب دفاعی لحاظ سے بالکل بے بس ہو چکا ہے اور مذاکرات کی خواہش بھی تاخیر کا […]
پاکستان آج نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود بہتر گول ایوریج کی بنیاد پر نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگیا، جمعے کو سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا فرانس سے ہوگا۔ پاکستان ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، پول بی کے آخری میچ […]
لاہور میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارمنٹ (سی سی ڈی) اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ ہوا، جہاں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی پولیس زیرحراست اغوا برائے تاوان کے ملزم طیب کو نشاندہی کے لیے شاد باغ لے کر جا رہی تھی […]
ایران پر چھٹے روز بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے، لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر تہران سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے، میزائل پروڈکشن فیکٹریز اور میزائل لانچر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 50 سے زائد اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ مشرق وسطیٰ میں […]
پرفضا سیاحتی مقام ہنزہ میں سیوریج کا پانی عطا آباد جھل میں داخل ہونے لگا، غیرملکی سیاح کی ویڈیو وائرل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کرتے ہوئے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ دلفریب نظاروں کی وجہ سے دنیا میں مشہور عطا آباد جھیل کی […]
ایران نے اسرائل کے تل ابیب اور دیگر شہروں کو نشانہ بنا کر اپنے دفاعی ارادوں اور صلاحیتوں کا سخت پیغام دے دیا ہے۔ ہائپرسونک، بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے لیس ایرانی فوج اب پورے خطے میں خطرے کی علامت بن چکی ہے۔ آخر ایران کے پاس ایسی کون سی میزائل ٹیکنالوجی ہے جو جدید […]
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 800 چینی شہریوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے، ایک ہزار چینی شہری ابھی تک ایران میں موجود ہیں، جنگ کے دوران کسی چینی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکن نے بدھ کے روز پریس کانفرنس […]
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کو پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دے دیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی جب ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردارادا کیا۔ سماجی […]
کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل (سی سی پی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے خلاف جرمانے میں کمی کردی، پاکستان اسٹیل ملز کا ڈھائی کروڑ کا جرمانہ 50 لاکھ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل ملز پر عائد ڈھائی کروڑ روپے کے جرمانے میں کمی کرتے ہوئے اسے 50 لاکھ روپے تک […]