عمان میں ایران امریکا مذاکرات کا تیسرا دور ختم مکمل ہوا تاہم دونوں ممالک کے درمیان سنگین اختلافات تاحال برقرار ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق مذاکرات کے تیسرے دور میں تکنیکی بات چیت شامل تھی۔ ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی وفد کی قیادت صدر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کی۔ […]
ایران کے جنوبی شہر بندرعباس کی شاہد راجائی پورٹ پر ہونے والے زوردار دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ 750 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا پورٹ پر قائم ایک انتظامی عمارت میں ہوا، جس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی تھی۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ […]
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، محکمہ موسمیات نے تیس اپریل تک ہیٹ ویو کے تسلسل کا نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے اور گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی […]
سندھ میں متنازع نئی نہروں (کینالز) کے منصوبے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ خیرپور کے ببرلو بائی پاس پر وکلا برادری کا دھرنا نویں روز بھی جاری رہا، جس کے باعث قومی شاہراہ بند ہے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ مسافر اور تاجر شدید پریشانی میں […]
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بندرعباس دھماکے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیامِ امن کے لیے ایران کے تعمیری اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے […]
مشیر وزیراعظم رانا ثنا کہتے ہیں بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کوئی بھی ڈیم بنایا تو ہم اسے نیست و نابود کردیں گے، ہماری مسلح افواج اس کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا […]
پہلگام حملے کے بعد پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے کے حکم کے تناظر میں پاکستان کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے پاکستان واپسی کے سوال پر معروف گلوکار عدنان سمیع اپنے حواس کھو بیٹھے۔ عدنان سمیع اور فواد چوہدری کے درمیان سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ اُس وقت شروع ہوا […]
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اصلاحات کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔ رائٹ سائزنگ اور پنشن معاملات میں اصلاحات لا رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہوئی، موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہوگا۔ واشنگٹن میں وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے، رائٹ […]
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں روایتی لباس لہنگے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں […]
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں تین آپریشنز میں مؤثر کارروائیوں کے دوران 15 خوارج مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے کرک، شمالی وزیرستان اور گومل زام میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کیں۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید […]