زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری زرمبادلہ کے مضبوط ذخائر، مہنگائی پر قابو پانے، بیرونی قرضوں کے حجم میں کمی اور سیلاب نقصانات و بیرونی کھاتوں کے معاملات کا احاطہ ہونے کی صورت میں […]

ٹرمپ کو نوبل امن انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس برہم ؛ ’سیاست کو امن پر ترجیح دی گئی‘

رواں برس کا نوبیل امن انعام وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما اور اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا کے نام رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نوبیل انعام سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جو خود کو اس کا اہل سمجھتے تھے۔ امریکی صدر کا دعویٰ تھا کہ انھوں نے دنیا کی 7 […]

امریکا میں آصف مرچنٹ اور محمد پہلوان سمیت 8 پاکستانی گرفتار ہیں، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کابل انتظامیہ سے ہمارے ہونے والے تمام رابطوں میں سرفہرست ہے، امریکا میں اس وقت آصف مرچنٹ اور محمد پہلوان سمیت 8 پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں زیر حراست ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی […]

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی، چاندی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی آگئی جبکہ چاندی کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 44 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 400 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ مقامی […]

پی آئی اے کے طیاروں کا بیڑا مرمت میں سنگین کوتاہیوں کے باعث 12 جہازوں تک محدود ہو گیا

سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی […]

مسئلہ فلسطین حل ہوگیا اب ٹی ایل پی احتجاج کیوں کررہی ہے؟ وزیر مملکت داخلہ

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل ہوگیا اور وہ سب خوش اور مطمئن ہیں تو ان کے نام پر ٹی ایل پی یہاں احتجاج کیوں کررہی ہے؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ریاست کی پالیسی ہے کہ جتھوں کے ہاتھوں بلیک […]

عالمی امن انصاف اور قانون کی حکمرانی پر منحصر ہے، پاکستان کا اقوام متحدہ میں مؤقف

پاکستان نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک منصفانہ اور پرامن عالمی نظام کا انحصار بین الاقوامی قانون کے مستقل اور عالمگیر اطلاق پر ہے تاہم خبردار کیا کہ جموں و کشمیر یا فلسطین کا معاملہ ہو استثنیٰ اور قانونی اصولوں پر چناؤ کی بنیاد پر عمل درآمد سے […]

لاہور، ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کیلئے انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف

پنجاب میں ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کے لیے پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرا دیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو فضائی معیار، اسموگ، موسم اور ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ […]

کوئٹہ میں نامعلوم 20 دہشت گردوں کی لاشیں امانتاً دفنا دی گئیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 20 نامعلوم افراد کی لاشیں سول اسپتال کے مردہ خانے میں کئی دنوں تک پڑی رہنے کے بعد لاوارث قرار دیتے ہوئے امانتاً دفنا دی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلاحی تنظیم چھیپا […]

سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

حکومت نے سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں موجودہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جگہ تعینات کیا جارہا ہے، طاہر حسین انداربی کو نیا ترجمان بنانے سے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا۔