انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کی مکمل صلاحیت حاصل ہونے، حالیہ 50کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد اپریل 2026 میں یوروبانڈز کے سرمایہ کاروں کو مزید 1.3ارب ڈالر کی ادائیگیوں کا […]
عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے بعض طے شدہ اہداف پورے نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس پر حکومت نے اب تک کے مذاکرات پر اطیمنان کا اظہار کیا […]
بی سی سی آئی ایشین چیمپئن بننے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے پر آگ بگولا ہوگیا۔ بھارت ایشین کرکٹ کونسل میں سازش کے بیج بونے لگا۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے اے سی سی صدر محسن نقوی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل دو گروپس […]
خیبرپختونخوا کابینہ نے سرکاری اسکولوں اور کالجز کی نجکاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 39 واں اجلاس ہوا جس میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز و ایڈووکیٹ جنرل نے شرکت کی۔ اجلاس […]
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت 8 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی جمع کی جائے گی اور پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر شبلی فراز کی […]
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد پر غیرمشروط معافی مانگ لی۔ وزیر مملکت داخلہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی واقعے کا پتہ چلا میں نے شدید مذمت کی اور میں آپ […]
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کولمبو میں جاری میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.3 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے رامین شمیم 23 رنز بنا […]
برطانیہ میں یہودیوں کے مذہبی دن پر ان کی عبادت گاہ پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مانچسٹر کی یہودی عبادت گاہ پر یہ حملہ یومِ کفّارہ کی صبح کیا گیا جب یہودی اپنا مذہبی دن منانے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ کار سوار حملہ آور نے سیکیورٹی چیک پوسٹ […]
سندھ میں گندم کے وافر سرکاری و نجی ذخائر کے باوجود گندم اور آٹے کی تھوک و خوردہ قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رحجان پیدا ہوگیا ہے۔ ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین فرید قریشی نے ایکسپریس کو بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے 22 ستمبر کو فی کلو گرام آٹے کی […]
اسلام آباد پولیس نے پریس کلب پر دھاوا بول دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے پریس کلب کے کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی۔ کلب کے اندر موجود صحافیوں کو مظاہرین سمجھ کر پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ سیکریٹری جنرل پی یو ایف جے ارشد انصاری نے اسلام آباد پریس کلب […]