پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل

پشاور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل کردیے۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر 300 مقدمات تین احتساب عدالتوں کو منتقل کیے گئے ہیں۔ ہر عدالت کو سو سو کیسز دیے گئے ہیں۔ ہائیکورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتوں کو منشیات مقدمات کی سماعت کے خصوصی اختیارات دیے […]

جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کردیا گیا

سپریم کورٹ نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کر دیا۔ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو 4247 نمبر الاٹ کیا ہے، جسٹس طارق جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف ذاتی حیثیت سے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی […]

گرین ٹریکٹر اسکیم؛ مریم نواز کا شہری کو فون، پنجابی میں کیا بات ہوئی؟

پنجاب حکومت نے گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 9500 ہائی پاور ٹریکٹروں کے لیے قرعہ اندازی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس قرعہ اندازی کا باقاعدہ آغاز کیا۔ پہلا ٹریکٹر تحصیل اٹک کے راجہ رفعت عباس، دوسرا نزہت پروین اور تیسرا میاں نصیر کے نام نکلا۔ وزیراعلیٰ نے کامیاب کسانوں […]

سدرہ امین کا بڑا کارنامہ، نیا ریکارڈ قائم کردیا

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین نے پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سدرہ امین نے جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی سنچری بناڈالی۔ یہ ان کی ون ڈے کرکٹ میں مسلسل دوسری سنچری ہے۔ وہ لگاتار دو ون ڈے […]

نبیل ظفر کو زندگی میں کس بات کا بےحد پچھتاوا ہے؟

پاکستان شوبز کے اداکار اور بہترین کامیڈین نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں ایک چیز کا بےحد پچھتاوا ہے۔  ایک حالیہ پروگرام میں اپنی نجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ بُلبلے کیلئے مشہور اداکار نبیل ظفر نے کہا کہ انہیں اس بات کا بےحد افسوس اور شدید پچھتاوا ہے کہ […]

’’پاک سعودی دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کیلیے ایٹمی تحفظ شامل‘‘ عالمی میڈیا کی رپورٹ

عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلیے ایٹمی تحفظ کے شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔  مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں اس ہفتے سعودی عرب اور […]

سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

ایف بی آر نے کم ٹیکس دینے والے اور ٹیکس نیٹ سے باہر سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیر لوگوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر سوشل میڈیا ٹیم نے شاہانہ لائف اسٹائل رکھنے والے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا […]

جنگ ستمبر 1965 کا 20 واں روز

ستمبر 1965 کی جنگ کے 20 ویں روز بھی افواج پاکستان نے میدان جنگ میں بھارتی افواج پر اپنی برتری برقرار رکھی۔  سیالکوٹ جموں سیکٹر میں افواج پاکستان نے تمام بھارتی مقبوضہ علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے، واہگہ اٹاری سیکٹر میں دشمن کے 12 ٹینک تباہ کئے گئے، بھارت کے کل تباہ شدہ ٹینکوں […]

کراچی: لیاقت آباد میں دو روز سے بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

لیاقت آباد سی ایریا میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی بندش کیخلاف علاقہ مکینوں نے لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر سمیت دیگر اشیا کو نذر آتش کیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔  مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 […]

سوریا کمار یادیو کو عمان کیخلاف میچ میں روہت شرما کی یاد کیوں آئی، ویڈیو وائرل

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو عمان کے خلاف میچ میں ٹاس کے وقت  ٹیم میں تبدیل کھلاڑیوں کے نام بھول گئے۔ ٹاس جیتنے کے بعد جب پریزینٹر روی شاستری نے ان سے ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں سے متعلق پوچھا تو سوریا کمار سوچ میں پڑگئے۔ بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، ہرشت […]