سپریم کورٹ کی نومئی واقعات سے متعلق کیسز کا ٹرائل چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران اہم فیصلے اور ہدایات جاری کی ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔ […]

سندھ میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ، محکمہ صحت نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 12 اپریل 2025 تک کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق یکم جنوری سے 12 اپریل تک صوبے بھر میں ملیریا کے 17,454 اور ڈینگی کے […]

سمندر ہمیشہ سے نیلے نہیں تھے، اصل رنگ کیا تھا؟ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

دنیا کے مشہور سائنسدان اور ٹی وی شو ”کوسموس“ کے میزبان کارل سیگن نے زمین کو ”پیل بلیو ڈاٹ“ (پھیکا نیلا نقطہ) قرار دیا تھا جب وائجر1 خلائی جہاز نے زمین کی تصویر خلا سے لی تھی۔ لیکن ایک نئی سائنسی تحقیق نے اس تصور کو چیلنج کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ […]

گلوکار کو کانسرٹ میں کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، پٹخنی نے جوڑ ہلا دئے

معروف گلوکار اور نغمہ نگار ڈیوڈ (d4vd) کو کوچیلا 2025 میوزک فیسٹیول کے دوران ایک اسٹیج پر بیک فِلپ کرنے کی کوشش میں شدید چوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ بیس سالہ ڈیوڈ انتھونی برک، جو 2021 میں ویڈیو گیم ”فورٹ نائٹ“ کی ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے مشہور ہوئے، اس بار اپنے پہلے کوچیلا شو میں […]

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، تیز دھوپ اور ہواؤں کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہر میں اس وقت مطلع مکمل طور پر صاف ہے اور تیز دھوپ کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک […]

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، انتہائی خطرناک سورج اور بادل سنگھ سمیت 10 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 189 آپریشنز کیے، جن میں 10 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں۔ راولپنڈی سے دو انتہائی خطرناک دہشت […]

فلسطینی ریاست کی حمایت پر نیتن یاہو کے بیٹے نے فرانسیسی صدر کو گالی دے دی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ اتوار کو جاری بیان میں نیتن یاہو نے بھی کہا کہ ’صدر میکرون شدید غلطی کر رہے ہیں کہ وہ ہماری سرزمین کے وسط میں ایک فلسطینی ریاست کے قیام […]

بھارتی فضائیہ کے طیارے بیرون ملک بھی غیر محفوظ، میانمار میں جہازوں پر سائبر حملہ

دفاعی ذرائع کے مطابق، میانمار میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے مشن ’آپریشن برہما‘ کے دوران بھارتی فضائیہ کے C-130J طیارے پر GPS سپوفنگ کا سائبر حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ اُس وقت ہوا جب طیارہ میانمار کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق، اس سائبر حملے کے ذریعے طیارے کے […]

یمن کے اسرائیل پر میزائل حملے کے جواب میں امریکا کا صنعا پر فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

یمن سے اسرائیل کی جانب میزائل داغے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن کے میزائل حملے کے جواب میں امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہو گئے۔ حوثی گروپ کے […]

بیٹے کے زندہ بچ جانے پر بھارتی اداکار کی اہلیہ نے منت میں سر منڈوا لیا

آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور مشہور اداکار پون کلیان کی اہلیہ، انا لیزنیوا نے تروملا تروپتی مندر میں اپنے بیٹے کی معجزانہ طور پر جان بچنے کے بعد شکرانے کے طور پر اپنے بال نذر کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انا لیزنیوا، جو روسی نژاد اور آرتھوڈوکس عیسائی ہیں، نے اپنے بیٹے مارک […]