وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو واپڈا کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا، ان کی تعیناتی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی […]

بابو سرٹاپ: سیلابی ریلے میں بہنے والے افراد کی تلاش روک دی گئی، آپریشن کتنے روز جاری رہا؟

گلگت بلتستان میں بابو سرٹاپ پر سیلابی ریلے میں بہنے والے 10 افراد کی تلاش میں کامیابی نہ مل سکی اور 14 روز بعد سرچ آپریشن روک دیا گیا جبکہ غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بابو سرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کے بچنے کی امیدیں […]

کوہستان کے گلیشیئر نے 28 سال بعد راز اُگل دیا: لاپتا شخص کی لاش برآمد

کوہستان کے گلیشیئر سے 28 برس پہلے لاپتا ہونے والے شخص کی لاش مل گئی ، نصیرالدین 1997 میں گھوڑے سمیت گلیشیئرکی دراڑ میں گر گیا تھا۔ پولیس کے مطابق نصیرغیرت کے نام پر بھائی کے قتل پر علاقے سے فرار ہوا تھا۔ کوہستان میں 28 سال قبل گلیشیئر کی دراڑ میں گر کر لاپتا […]

کراچی: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی ڈی آئی جی ساؤتھ زون کی زیرنگرانی تحقیقات کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام […]

مودی پر ٹرمپ نے ایک اور میزائل داغ دیا، بھارت کے ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت پرسخت تجارتی حملہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی تیل کی خریداری کے ردعمل میں بھارت پر عائد امریکی درآمدی ٹیرف میں مزید اضافہ کریں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے تازہ بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بھارت نہ […]

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی 10 کروڑ کی لیمبورگینی جل گئی، ویڈیو وائرل

بھارت کے شہر بنگلور میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کی 10 کروڑ روپے مالیت کی لیمبورگینی ایونٹاڈور میں آگ لگ گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نیما منے مگا سنجو کے نام سے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر سنجیو کی گاڑی میں آگ لگی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ یہ […]

شبمن گل کا کمال! انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کئی بڑے ریکارڈز توڑ ڈالے

انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں بطور کپتان بھارتی اوپننگ بلے شبمن گل نے اپنی بلے بازی سے بے حد متاثر کیا اور بھارت کے لیے متعدد ریکارڈ توڑ دیے۔ شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 754 رنز بنائے جو کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی […]

پی ٹی آئی احتجاج: لاہور سے 300 سے زائد کارکن گرفتار، احتجاجی پلان تشکیل، اڈیالہ کے باہر احتجاج کا فیصلہ

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کے مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 300 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں لاہور میں صورتحال کشیدہ […]

سندھ میں گاڑیوں پر سیکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹس نصب کرنے کی تاریخ میں توسیع

سندھ حکومت نے گاڑیوں کے لیے سیکیورٹی فیچر سے مزین نمبر پلیٹس کی تنصیب کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردی ہے۔ نئی ڈیڈ لائن اب 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 14 اگست تھی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی میں پی پی پی […]

بابوسرٹاپ میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی: وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے لیے 4 ارب روپے امداد کا اعلان

بابوسرٹاپ میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ گلگت بلتستان حکومت نے اس افسوسناک صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کےلیے 4 ارب روپے امداد کا اعلان کر دیا، انھوں نے زیادہ زخمیوں کو 5 لاکھ […]