امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا غزہ میں مختلف امدادی کیمپوں کا دورہ

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے غزہ میں مختلف امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے غزہ میں زمینی حقائق جاننے کے لیے پانچ گھنٹے گزارے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے رفح میں ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے حکام سے ملاقات بھی کی […]

سابق بھارتی وزیراعظم کا پوتا گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار

بنگلورو کی خصوصی عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ اور جنتا دل کے رہنما پراجول ریوانا کو گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے سزا کے تعین کے لیے فیصلہ آج سنانے جانے کا امکان ہے۔ پراجول ریوانا سابق بھارتی وزیراعظم دیوے گوڑا کے پوتے ہیں، ان […]

معروف بنگلادیشی یوٹیوبر اور اداکارہ کو بھارت میں کیوں گرفتار کیا گیا؟

بنگلادیشی یوٹیوبر اور مس ایشیا گلوبل جیتنے والی اداکارہ شانتا پال کو بھارت میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی یوٹیوبر کو کلکتہ میں گرفتار کیا گیا ہے، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ بنگلادیشی ائیرلائن کی نوکری چھوڑنے کے بعد فوڈ ولاگنگ کرتی تھیں، اداکارہ شانتا پال کو گھر کرائے پر […]

ٹرمپ نے نیوکلیئر آبدوزیں روس کے قریب تعینات کرنے کا حکم دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق روسی صدر دمتری میڈویڈوف کے بیان پر جوہری آبدوزیں روس کے قریبی علاقوں میں تعینات کرنے کرنے کا حکم دے دیا۔ ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“ پر ایک بیان میں کہا ”روس کے سابق صدر دمتری میڈویڈوف، جو اب روسی فیڈریشن کی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ہیں، کے انتہائی […]

وزیراعظم کا مون سون کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، گلگت بلتستان کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مون سون کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جی بی صوبے کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ شدید مون سون سیزن میں ملک بھر اور خصوصا آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں جانی و مالی […]

غذر میں معمر شخص کو بچانے کی کوشش میں 3 افراد دریا میں ڈوب گئے

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں معمر شخص کو بچانے کی کوشش میں چار افراد دریا کی موجوں کی نذر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع کے علاقے غذر کے گائوں درمدر کا رہائشی معمر شخص عبدالصمد جمعرات کی صبح پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جا گرا۔ اسے بچانے کے لیے اُس […]

”سپاہیوں کی موت کا اعتراف کریں“ سابق بھارتی فوجی افسر مودی کیخلاف پھٹ پڑے

بھارتی فوجی کے سابق افسران نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت کی خاموش مرنے والوں کے اہل خانہ کے بے عزتی ہے، انہوں نے مطلبہ کیا کہ مودی آپریشن سندور میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کرے۔ دہلی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جرنیلوں اور […]

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاملات طے پاگئے، لاہور دھرنا ختم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی بلوچستان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے لاہور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا اور اسلام آباد احتجاج کی کال بھی واپس لے لی۔ اسلام آباد میں وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کے مابین مذاکرات کے بعد وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس […]

5 دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 0-6 سے شکست دی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پرعالمی مقابلہ جاری ہے، پانچ دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو چھ صفر سے شکست دی، ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے، بھارت نے بھی جنگ کے دوران اس ہتھیار کو […]

لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی

لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین کی 5 بوگیاں الٹنے سے 28 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو کالاشاہ کاکو کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں پلانٹ سمیت ٹرین کی […]