چینی کمپنی بی وائی ڈی کا 2026 تک پاکستان میں اسمبل شدہ الیکٹرک کار متعارف کرانے کا اعلان

چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی کمپنی بی وائی ڈی (BYD) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جولائی یا اگست 2026 تک پاکستان میں اسمبل کی گئی اپنی پہلی گاڑی متعارف کروائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بی وائی ڈی کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بدھ کے روز اس حوالے سے اعلان کیا […]

انٹیل کا بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفی کا اعلان، کونسی غلطیاں سدھارنے کی کوشش ہو رہی ہے؟

انٹیل کمپنی نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ وہ سال 2025 کے اختتام تک اپنے عملے کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد کمی کا ارادہ رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لب بو تان (Lip Bu Tan) نے ایک نیا لائحہ عمل پیش کیا ہے […]

حماد اظہر کا سرینڈر کرنے کا فیصلہ، ضمانت نہ ملنے کی صورت میں جیل جانے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حماد اظہر نے اس اہم فیصلے سے قبل اپنے قریبی ساتھیوں اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا […]

مصر کے نوجوان کی بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش، ویڈیو وائرل

مصر کے نوجوان نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مصر کے شہریوں نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر سمندر میں ڈال دیا اس امید کے ساتھ کہ یہ فلسطینی بچوں تک پہنچ جائے۔ مصری شہری کا کہنا […]

ٹرمپ کا سرخ مجسمہ مین ہول کے اندر نصب کرنے پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل سامنے آگیا

نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سُرخ مجسمہ مین ہول میں دیکھا گیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز نیویارک کے شہریوں کو ایک غیر متوقع منظر کا سامنا کرنا پڑا، جب مین ہیٹن (Manhattan) میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک سرخ رنگ […]

’بلیک پرل‘ نامی گھوڑا پیانو بجا کر بچی کو ہوش میں لے آیا، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل

ایک چھوٹے گھوڑے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، جس میں وہ اسپتال کے بستر کے قریب ایک بچی کو پیانو بجا کر ہوش میں لارہا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام اور فیس بک پر لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے، اور صرف انسٹاگرام پر اسے 22 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ […]

شمالی وزیرستان سے دو بینک منیجرز اغوا، علاقہ مکینوں کا احتجاج کا اعلان

شمالی وزیرستان کے علاقہ ہرمز میں نامعلوم افراد نے دو نجی بینکوں کے برانچ منیجرز کو اغوا کر لیا۔ واقعہ جمعرات کی شام سات بجے پیش آیا، جس کی تصدیق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقار خان نے کی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق اغوا کار بینک منیجرز کے ساتھ فلائنگ کوچ کے […]

گلگت بلتستان میں بارشوں سے اب تک کتنی جانیں گئیں اور کتنی تباہی ہوئی، رپورٹ جاری

گلگت بلتستان میں بارشوں کے بعد حالیہ سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچائی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 10 سے 12 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ترجمان […]

ایلون مسک کا ’اسٹار لنک‘ عالمی سطح پر خرابی کا شکار، سروس بند

ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہوگئیں جس کے باعث کئی صارفین انٹرنیٹ سے محروم ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک کی عالمی سطح پر بندش کے باعث امریکا، کینیڈا اور یورپ کے کئی ممالک میں رہنے والے افراد کو شدید […]

کِس کیم اسکینڈل: اینڈی بائرن کے بعد ایسٹرونومر کی ایچ آر ہیڈ ’کرسٹن کیبوٹ‘ بھی مستعفی

مشہور ڈیٹا اور اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایسٹرانومر‘ کی ہیڈ آف ہیومن ریسورسز، کرسٹن کیبوٹ، نے آخرکار اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ اقدام کمپنی کے سابق سی ای او اینڈی بائرن اور کرسٹن کیبوٹ کی ایک متنازعہ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا اور کارپوریٹ […]