شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن کردیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایکس پر اپنے پیغام میں قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ الحمدلله ان کی سرجری کامیاب رہی، اب ری ہیب کا مرحلہ شروع ہوگا۔ شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں جلد صحت یابی […]

ترک صدر کی مخالف جماعتوں کیخلاف آپریشن تیز، مزید 3 بڑے شہروں کے میئرز گرفتار

ترکیہ کے سرکاری میڈیا نے ہفتہ کو رپورٹ کیا کہ جنوبی ترکیہ کے تین بڑے شہروں کے میئرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق ادی یامان کے میئر عبد الرحمٰن توتدیری اور ادانہ میونسپلٹی کے سربراہ زیدان کارالار کو علی الصبح چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ دونوں رہنما […]

پانچ جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل انعام میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے پانچ جولائی کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس روز ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی 1977 کو شہید […]

قوتِ سماعت کو ہفتوں میں بحال کرنے والی جین تھراپی تیار، نئی تحقیق میں بڑی کامیابی

ایک نئی تحقیق کے مطابق، جدید جین تھراپی کا ایک انجیکشن لوگوں میں کم ہوتی سماعت کو چند ہفتوں میں بحال کر سکتا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق، سماعت سے محروم یا کمزور سماعت کے شکار افراد کے لیے یہ تھراپی ایک امید کی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔ سوئیڈن کے کیرولِنسکا انسٹیٹیوٹ سے […]

گرمیوں میں انڈے کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟ سائنس کیا کہتی ہے؟

گرمیوں کے موسم میں انڈے کھانے کے بارے میں ایک عام تصور پایا جاتا ہے کہ چونکہ انڈوں کی تاثیر گرم ہوتی ہے، اس لیے انہیں گرم موسم میں کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ خیال سائنسی طور پر درست نہیں ہے۔ انڈے ایک غذائیت سے بھرپور اور متوازن غذا ہیں […]

کراچی میں بھتہ اور غیرقانونی تعمیرات کی موجد ایم کیو ایم ہے، سعدیہ جاوید کا علی خورشیدی کے بیان پر ردعمل

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کے بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم شہر میں بھتہ خوری اور غیر قانونی تعمیرات کی موجد ہے۔ اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ ایم کیو ایم وہ جماعت ہے جس نے کراچی میں بھتہ […]

بنوں میں قبائلی جرگہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

بنوں کے علاقے جانی خیل میں مقامی قبائلی جرگہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جرگہ ایک مقامی تنازع کے حل کے لیے منعقد کیا گیا تھا کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ […]

55 ڈگری کی قیامت خیز گرمی سے بچنے کیلئے بسایا گیا زیر زمین انوکھا قصبہ

ایک ماں کا کہنا ہے کہ دور دراز زیرِ زمین بستی میں رہنا کیسا ہوتا ہے، جہاں شدید گرمی کے باعث پوری آبادی ’کھودی ہوئی‘ رہائش گاہوں میں منتقل ہو چکی ہے۔ آسٹریلیا کی دور افتادہ بستی کوبر پیڈی میں ایک انوکھی طرزِ زندگی اپنائی جا رہی ہے، جہاں بہت سے لوگ زمین کے اندر […]

تونسہ شریف میں سی ٹی ڈی کا بڑا ایکشن، 5 دہشت گرد ہلاک

تونسہ شریف میں انسدادِ دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ پانچ زخمی جنگل کی جانب فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر سرحدی گاؤں کے قریب آپریشن کیا گیا جہاں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر […]

اہرام مصر کے اندر ’غیر معمولی‘ دریافت، تعمیر کس نے کیا؟

ماہرین آثارِ قدیمہ کی جانب سے مصر کے عظیم اہرام (The Great Pyramid) کے اندر ایک تاریخی دریافت کی گئی ہے، جس نے 4 ہزار 500 سال پرانے اس کی تعمیر سے متعلق صدیوں پرانے مفروضے کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ یہ دریافت اس نظریے کو مسترد کرتی ہے کہ اہرام کو غلاموں نے […]