خیبرپختونخوا حکومت کے جانے کا کوئی امکان نہیں، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے جانے کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی کوئی مسئلہ ہے، امیر مقام کے بھائی کو وزیراعلیٰ بننے کا بڑا شوق ہے، ڈاکٹرعباد خان کا وزیر اعلیٰ بننے کا دوردور تک امکان نہیں۔ سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان خیبرپختونخوا […]

کراچی میں 26 سالہ موٹر مکینک قتل کیس میں بیوی اور سالا گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں 26 سالہ موٹرمکینک قتل کیس میں بیوی اورسالے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آرمیں ملزمہ کا ماموں بھی نامزد ہے، مدعی کا کہنا ہے بیٹے نے پندرہ ماہ پہلے پسند کی شادی کی۔ گھریلو جھگڑوں کے بعد معاملہ طلاق تک پہنچ گیا تھا۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں […]

پنجاب میں غیرقانونی فلنگ اسٹیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب بھر میں ناقص ایل پی جی سلنڈر اور غیر قانونی فلنگ اسٹیشنز کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی امن وامان خواجہ سلمان رفیق نے غیر معیاری سلنڈر اور فلنگ کرنے والوں کو وارننگ دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے خبردار […]

سرگودھا میں 7 سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق

سرگودھا میں 7 سالہ بچی نہر لوئرجہلم میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے جھال چکیاں کے قریب نہر کنارے لگے نلکے سے پانی پیتے ہوئے 7 سالہ بچی کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نہر میں جا گری، بچی کونہر سے نکال کر ریسکیو 1122نے فوری طبی امداد دی گئیں […]

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جولائی اور اگست کے دوران تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ آفس آرڈر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 2 ماہ تعطیلات کے دوران چھٹی نہیں کریں گے جبکہ جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی اور اگست میں کیسز سنیں گے۔ جسٹس خادم حسین […]

کراچی: رزاق آباد میں ٹرک نے 3 سالہ بچے کو روند ڈالا

کراچی میں بڑی گاڑیوں پر قانون کی پکڑ کب ہوگی؟ رزاق آباد میں کچرا اٹھانے والے ٹرک نے3 سالہ بچے کو روند ڈالا، بچہ موقع پرہی دم توڑ گیا۔ کراچی کے علاقے رزاق آباد کے علاقے عبداللہ گوٹھ میں افسوسناک واقعے میں کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ٹکر سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو […]

بھارت نے ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت کی منظوری دے دی

بھارت نے ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت کی منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کے مطابق کسی بھی ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارت آنے سے نہیں روکا جائے گا۔ بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت کے امکانات روشن ہوگئے جبکہ بھارتی میڈیا […]

ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی، اس سال مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان سخت متاثر ہوسکتے ہیں، این ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ این ڈی ایم اے نے 6 جولائی سے 10 جولائی کے دوران […]

ایئر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کو اظہارِ تشکر کا خط، پارلیمانی کردار کی تعریف

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام اظہار تشکر کا خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کی تعریف کی ہے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یہ خط اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز […]

اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی

اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کا مؤقف سامنے آ گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ تنخواہ میں اضافے کی سمری اسپیکر یا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب […]