حملے کے بعد صدر ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ: ’جوابی کارروائی پر پہلے سے کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں گے‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ایرانی نیوکلئیر سائٹس پر حملے کے بعد ہفتے کی رات قوم سے خطاب کے بعد سوشل میڈیا پر ایران کو کھلی دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے امریکی حملے کا جواب دیا تو اسے ایسی طاقت سے کچلا جائے گا جو آج کی رات سے کہیں زیادہ ہوگی۔ […]

کیا امریکا نے ایران پر حملے کی تیاری شروع کردی؟ 2 بی ٹو بمبار طیارے کی جزیرہ گوم کی طرف روانہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران پر کم از کم دو ہفتوں تک کوئی حملہ نہیں کریں گے، تاہم ذرائع کے مطابق امریکہ ایران پر بڑے حملے کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکی فضائیہ کے 4 سے 6 بی ٹو بمبار طیارے بحرالکاہل میں واقع گوام جزیرے کی جانب […]

اسلام آباد، راولپنڈی اور مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش، نظام زندگی متاثر

اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے، جبکہ ہری پور اور سوات میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید دو روز تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک […]

توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

توہین عدالت کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 25 جون کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت نے توہین عدالت کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے […]

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، 48 گھنٹوں میں مزید 200 سے زیادہ فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ 20 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 56 ہزار تک پہنچ گئی۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 202 لاشیں غزہ […]

حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ اسرائیلی حملے میں شہید

حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حملے میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل شہید ہوگئے۔ عرب […]

ایرانی سپریم لیڈر نے جانشینی کیلئے 3 نام تجویز کر دیے، امریکی اخبار کا دعوٰی

** آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پرجانشین کون ہوگا؟ ایرانی سپریم لیڈر نے تین نام تجویز کردیے۔ امریکی اخبارکے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی صورت میں علما کونسل تین ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گی۔** امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ اخبار کے مطابق ایرانی […]

قطری وزیراعظم کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس میں ایران کی سرزمین پر جاری اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق […]

اسرائیل نے جارحیت کا انتخاب کیا، جس کی مذمت کرتے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران جنگ میں پاکستان کا دو ٹوک اور واضح موقف ہے، اسرائیل کی ایران پر جارحیت بھرپورمذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری جنگ بندی کیلئے تمام سفارتی ذرائع استعمال کر رہے ہیں، پوری کوشش ہے کہ خطے کا امن محفوظ رہے۔ […]

پاکستان ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

استنبول میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حارحیت سے عالمی امن کو بھی خطرہ ہے، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ غزہ میں فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ امید […]