انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد منظور

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے جوہری عدم پھیلاؤ کی خلاف ورزی پر ایران کے خلاف قرارداد منظور کرلی. یہ قرارداد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز نے منظور کی ہے، جس میں 19 ارکان نے اس کی حمایت میں، 3 نے مخالفت جبکہ 11 ممالک نے غیر جانبداری اختیار کی اور2 […]

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ سابق کپتان ثنا میر لارڈرز کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخی روایت کا حصہ بن گئیں، ثنا میر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے روز روایتی گھنٹی بجائی۔ ثناء […]

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، خیبر پختونخوا بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کے لیے ایک ہزار 200 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب پنجاب میں نئے مالی […]

وائرل بیوٹی ہیک جو آپ کو 10 سال جوان دکھا سکتا ہے

خوبصورتی کا ایک نیا وائرل رجحان، آئس کیوب فیشل، سوجن کو کم کرنے، جلد کو سخت کرنے اور خون کی گردش کو بڑھانے کی صلاحیت کی وجہ سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ یہ سستا اور قدرتی علاج آپ کی جلد کو جوانی کی چمک دینے کے ساتھ ساتھ اس میں تازگی اور توانائی بھی […]

خیبرپختونخوا کا بجٹ 2025-26 پیش ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ بانی چیئرمین کریں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

خیبرپختونخوا میں آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ کل پیش ہوگا یا نہیں؟ یہ ایک اہم سوال بن گیا ہے، جس پر حتمی فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خانکریں گے۔ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ میرا کام صرف بانی چیئرمین کی ہدایات کی […]

پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ 4 ہزار روپے مہنگا

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 3430 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے کا ہوگیا ہے، جب کہ فی تولہ سونا 4 ہزار روپے کے اضافے کے […]

حکومت کے ارادے بتا رہےہیں 2030 تک کراچی والوں کو پانی نہیں ملے گا، خواجہ اظہار الحسن

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کے فور منصوبے میں تاخیر پر وفاق اور سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی رویہ یہ ظاہر کر رہا ہے کہ 2030 تک کراچی والوں کو پانی نہیں ملے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار […]

پروسیسڈ گوشت کے عادی افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ 44 فیصد تک ، دماغی صحت پر سنگین اثرات

دماغی صحت کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے، اور ایک اہم مسئلہ جس نے دنیا بھر میں لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے وہ ہے ’ڈیمینشیا‘۔ یہ بیماری عمر رسیدہ افراد میں سب سے زیادہ پھیل رہی ہے، اور حالیہ تحقیق نے اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ کس طرح ہماری خوراک خاص طور […]

خانپور ڈیم میں صرف 28 دن کا ذخیرہ باقی

اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے پانی کی فراہمی خطرے میں پڑ گئی، خانپور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 28 دن کا رہ گیا ہے۔ ترجمان واٹر مینجمنٹ کے مطابق ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی مکمل گنجائش 1982 فٹ ہے۔ ترجمان نے بتایا […]

بھارت میں 250 مسافروں سے بھرا ائیر انڈیا کا طیارہ تباہ

جمعرات کو بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثہ طیارے کی ٹیک آف کے دوران پیش آیا، متعدد بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایئر انڈیا کا طیارہ تھا۔ نیوز 18 کے مطابق طیارے میں 250 افراد سوار تھے۔ جبکہ مسافروں کی تعداد کے حوالے سے […]