بھارتی جارحیت پر بلاول بھٹو کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کے دورے، دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا

بھارت کی حالیہ جارحیت پر بلاول بھٹو کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے دوروں پر دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی کثیر الجماعتی وفد 2 جون 2025 سے نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، […]

’ہار کر بھی جیت گئے‘: سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں شکست پر پی ٹی آئی کا بیان آگیا

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے جیتنے کے باوجود پارٹی مایوس نظر آئی ہے، جبکہ تحریک انصاف ہارنے کے باوجود مطمئن دکھائی دی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ آر اوز کے دفاتر کے باہر عمران خان زندہ باد کے نعرے گونج رہے تھے، […]

کینٹین چلانے کیلئے بھی پی ایچ ڈی کرنی پڑے گی؟

چین کی ایک معروف یونیورسٹی نے ایک ایسا نوکری کا اشتہار جاری کیا جس نے نہ صرف سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا بلکہ اعلیٰ تعلیم اور عملی زندگی کے درمیان تعلق پر ایک نئی بحث کو بھی جنم دیا۔ نانجنگ کی ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی نے اپنی کینٹین کے انتظامی امور کے لیے ایک […]

بی جے پی رہنماؤں کے ریپ کیسز پر مودی کی خاموشی، بھارتی سیاستدان پھٹ پڑے

انڈین نیشنل کانگریس کی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے بی جے پی رہنماؤں کے ریپ کیسز مودی کی مجرمانہ خاموشی پر سخت برہمی کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرشمع محمد نے مودی کے دعووں پر کہا کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ لگانے والے وزیراعظم، بی جے پی کے ریپ کیسز پر […]

’پاکستان میں معاشی بہتری کی فضا، عوامی اعتماد چھ سال کی بلند ترین سطح پر‘: اپسوس سروے خوش آئند قرار

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ”اپسوس“ (IPSOS) کی جانب سے جاری کردہ کنزیومر کانفیڈنس سروے برائے دوسری سہ ماہی 2025 کے نتائج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اشارہ ہے ملک میں معاشی استحکام اور عوامی اعتماد میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سروے کے مطابق، 42 فیصد پاکستانیوں کا خیال […]

پشاور میں سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

خیبر پختونخوا کے علاقے بڈھ بیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیٹے نے والدہ کی نصیحت پر مشتعل ہو کر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب عاصمہ بی بی نے اپنے بیٹے حبیب اللہ کو اوباش لڑکوں کی صحبت سے دور رہنے کی تلقین […]

پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کا بڑا انکشاف

بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے، اور اب بین الاقوامی ماہرین بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔ معروف فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جیفریلو نے اپنی تازہ تجزیاتی رپورٹ میں بھارت کی ناکامیوں کو بےنقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی بھارتی غلطی اب […]

کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا آج احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کراچی نے شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف آج شہر بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے مطابق احتجاج شہر کی 10 سے زائد اہم شاہراہوں پر کیا جائے گا، جہاں عوام کے ساتھ مل کر کے الیکٹرک کی برقی دہشتگردی کے خلاف آواز […]

ترکیہ میں فضائی سفر کیلئے نیا ضابطہ متعارف، پاکستانیوں کو سیکھنے کی اشد ضرورت

اگر ہوائی سفر کے دوران کسی چیز سے سب سے زیادہ کوفت ہوتی ہے، تو وہ ہے مسلسل رونے والا بچہ، لیکن اس کے فوراً بعد جس چیز نے عالمی سطح پر مسافروں کو عاجز کیا ہوا ہے، وہ ہے جہاز کے لینڈ ہوتے ہی مسافروں کا کھڑے ہو جانا۔ کیا آپ نے کبھی غور […]

’بائیڈن 2020 میں قتل ہوگیا تھا، اس کی جگہ کلون نے لی‘، ٹرمپ کا نیا سازشی نظریہ؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق امریکی صدر جو بائیڈن سے متعلق ایک حالیہ پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا کر رکھ دیا۔ بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے عجیب و […]