سفاکیت کی انتہا؛ بھائی نے انشورنس کی رقم کیلیے ذہنی معذور بھائی کو ٹرک تلے کچل دیا

لالچ اور حرص و ہوس انسان سے وہ وہ کام کروالیتی ہے جس کے لیے اشرف المخلوفات کہلانے والا جانور سے بدتر ہوجاتا ہے۔  ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو محض انشورنس کی رقم کی لالچ میں بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 30 سالہ ملزم […]

پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات پھر بے نتیجہ ختم، رائٹرز کا دعویٰ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تاہم دونوں فریقین نے سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے سعودی عرب میں امن مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس کی میزبانی […]

ملک کے بیرونی قرضوں میں کمی، 2022 سے کوئی اضافہ نہیں ہوا

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے خوشخبری سنائی ہے کہ ملک کے بیرونی قرضوں میں کمی ہوئی اور 2022 کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ کراچی میں کاروباری خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسٹیٹ بینک میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگومیں گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بیرونی قرضوں […]

کراچی میں قاری کا 6 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد، سر کی ہڈی توڑ دی

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں مدرسے کے قاری نے کمسن بچے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر پولیس نے مدرسے کے کمسن طالبعلم پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق منگھوپیر پولیس نے عزیز […]

کبھی سویا کبھی جاگا؛ ٹرمپ کو کابینہ اجلاس میں نیند پریشان کرتی رہی؛ دلچسپ ویڈیو وائرل

79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ چاک و چوبند اور متحرک نظر آنے کے لیے لاکھ جتن کرتے رہتے ہیں تاکہ اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرسکیں لیکن ہر بار یہ کوشش کامیاب نہیں ہوتی۔ مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران جہاں وہ دنیا کی متعدد […]

میئر کراچی نے نیپا چورنگی واقعے پر معافی مانگ لی، ناکامی کا بھی اعتراف

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں تین سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت کے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ باغ ابن قاسم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ میں خود بچوں والا ہوں، ابراہیم کی والدہ کی چیخیں سُن کر […]

بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان

پنجاب میں بھاری ٹریفک چالانوں پر ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے 8 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں ٹریفک چالانوں کی بھرمار کے معاملے پر راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے 8 دسمبر مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں دس دسمبر کو […]

نہر عبور کرنے کی مشق کے دوران بھارتی فوجی ٹینک ڈوب گیا؛ 1 اہلکار ہلاک، 2 کی حالت غیر

بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی ٹینک مشق کے دوران ایک ٹینک کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نہر سے گزرنے کی ٹریننگ کر رہا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینک میں موجود دو اہلکار باہر نکل کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے لیکن اپنے ایک ساتھی کو مصیبت میں چھوڑ آئے۔ ٹینک […]

آئندہ کسی بچے کے ساتھ ایسا نہ ہو، کراچی کے حالات پر دھیان دیں، ابراہیم کے دادا کی میئر سے گفتگو

میئر کراچی مرتضی وہاب نے نیپا چورنگی میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کے دادا اور والد سے ملاقات کر کے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی ، پیپلزپارٹی رہنماؤں کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں متوفی ابراہیم کے گھر […]

کراچی سمیت اندرون سندھ دیہی علاقوں میں پرائمری اسکولوں کے طلبا کو صحت کی سہولتیں دینے کا منصوبہ

کراچی سمیت اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں قائم پرائمری اسکولوں کے طلبا کو اسکولوں میں صحت کی سہولتیں متعارف کرانے کے لیے پہلی بار منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت کراچی اور سندھ کے دیہی علاقوں کے اسکولوں کے بچوں کو بلامعاوضہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس میں بچوں […]