پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان، میچز کب کھیلے جائیں گے؟

بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، تینوں میچز کا میزبان ڈھاکا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 16 جولائی کو بنگلہ دیش […]

اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ضم اضلاع اور بجٹ امور پر اہم مشاورت

پارلیمنٹ ہاؤس میں ضم اضلاع اور بجٹ سے متعلق امور پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اہم مشاورت ہوئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور جنید اکبر نے مشاورتی عمل میں شرکت کی جبکہ حکومت کی طرف سے رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شریک ہوئے۔ مشاورتی […]

فیلڈ مارشل عاصم منیر اچھے انسان اور متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اچھے انسان اور متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں۔ نیٹو سمٹ سے خطاب میں انھوں نے کہا پاک بھارت جنگ نہ رکواتے تو جوہری تنازع ہو سکتا تھا، پاکستان اور بھارت کو تجارت کا پیغام […]

ڈی آئی خان میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ٹانک نوید ظفر دو اہلکاروں سمیت لاپتہ

ڈی آئی خان میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ٹانک نوید ظفر دو اہلکاروں سمیت لاپتہ ہو گئے۔ نوید ظفر آفس جاتے ہوئے لاپتا ہوئے۔ ڈی آئی خان میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ٹانک نوید ظفر دو سرکاری اہلکاروں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نوید ظفر صبح کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کے […]

ملک بھر میں طوفان اور بارش کا الرٹ جاری، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مختلف مقامات پر طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم […]

کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی جبکہ 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہوگی، دوسری جانب حکومت سندھ نے محرم الحرام میں سخت سیکیورٹی ہدایات بھی جاری کردیں، بغیر اجازت جلوس، وال چاکنگ اور اشتعال انگیز تقاریر پر مکمل […]

امریکی ایئربیس پر حملہ قطر کے خلاف نہیں تھا، ایران کی وضاحت

ایران کی جانب سے العدید ایئربیس پر میزائل حملوں پر قطر سے اظہار افسوس کیا گیا اور کہا گیا کہ حملے میں تکلیف پر معذرت کی جاتی ہے،قطری بھائی بہنوں کوتکلیف پرذاتی طور پر افسوس ہے۔ قطر میں موجود امریکی اڈے پر حملے کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں […]

ہنزہ میں گلیشیئر پگھلنے سے ندی نالوں میں طغیانی، سیاح محفوظ مقام پر منتقل

ہنزہ میں گلیشیئر پگھلنے سے ندی نالوں کی سطح میں اضافہ ہو گیا، عطا آباد جھیل میں داخل ہونے والے نالے میں طغیانی کے باعث پانی نجی ہوٹل کے احاطے میں داخل ہو گیا۔ ہنزہ میں گلیشیئر کے پگھلنے سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، جس کے باعث […]

برطانوی ہائی کمشنر کی بلاول بھٹو سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت

برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی جبکہ فریقین نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی سفارتی وفد کے دورہ لندن پر بھی گفتگو کی۔ برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ زرداری ہاؤس پہنچیں […]

عالمی بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان میں دومنصوبوں کیلئے 194 ملین ڈالرکی منظوری دے دی، رقم بلوچستان میں تعلیمی نظام میں بہتری اورپانی فراہمی کیلئے خرچ ہوگی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم تک رسائی منصوبہ کے تحت 100 ملین ڈالرخرچ ہونگے ۔ بلوچستان میں ہی دوسرے منصوبہ پر 94 ملین ڈالرکی رقم […]