رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر جانوروں کی قربانی اور کھالوں سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع ہے، جب کہ کھالوں کی مجموعی مالیت 6 ارب 35 کروڑ روپے سے […]

گولڈن ٹیمپل پر بھارتی سکھوں کیخلاف کیے گئے آپریشن بلیو اسٹار کو 41 سال مکمل ہوگئے

گولڈن ٹیمپل پر بھارتی سکھوں کیخلاف کئے گئے آپریشن بلیو اسٹار کو 41 سال مکمل ہوگئے، بھارتی سکھوں کو لگائے گئے 1984کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ وہیں سکھ برادری آج بھی حق وانصاف کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔ بھارتی ظلم کیخلاف آواز آج بھی گونجتی ہے جسے سکھ نہ بھولے ہیں، نہ بھولیں […]

غزہ میں امدادی مراکز دوبارہ کھل گئے، غذائی قلت خطرناک حدوں کو چھونے لگی

امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ امدادی تنظیم ’غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن‘ (GHF) نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اس کے دو امدادی مراکز دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ یہ مراکز بدھ کے روز قریبی فائرنگ کے واقعات کے باعث عارضی طور پر بند کر دیے گئے تھے۔ ’غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن ’ […]

بھارت کی مذاکرات سے ہچکچاہٹ معنی خیز ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں پاک بھارت تعلقات، امریکی کردار، اور خطے میں امن و استحکام پر تفصیل سے اظہار خیال کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جس طرح صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ […]

عیدالاضحیٰ پرہاضمہ کا خیال کیسے رکھیں؟

عید الاضحیٰ کی خوشیاں عید کے مخصوص کھانوں کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں، ایسے موقعے پربہت سے لوگ گوشت کے ذائقوں میں محو ہو جاتے ہیں۔ لیکن اس دوران اپنے نظام ہاضمہ کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، کیونکہ زیادہ گوشت اور معمولات سے ہٹ کر غذا کا استعمال معدے کی شکایتیں اور ہاضمے کے […]

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنجاوی روڈ پر چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔ فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں […]

خیبرپختونخوا : آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ نہ کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے صوبے کی مالی کارکردگی سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں خیبرپختونخوا کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد […]

رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت کے جشن میں بھگدڑ، 11 ہلاکتیں، مقدمہ درج

آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنےوالی رائل چیلنجرزبنگلوروکی جیت کےجشن میں بھگڈرسےلوگوں کی ہلاکتوں کا مقدمہ فرنچائزاوردیگرکےخلاف درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلورو کے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہو گئےتھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوبون پارک […]

عیدالاضحیٰ پر سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے 120 دن کی معافی کا اعلان

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے کی جیلوں میں قید قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر عام قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق […]

کوہاٹ: گیس لیکج سے دھماکا، سابق سینیٹر عباس آفریدی جاں بحق

سابق سینیٹر عباس خان آفریدی گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔ حادثہ گزشتہ روز ان کے آبائی علاقے میں واقع حجرے میں پیش آیا جہاں گیس کے اخراج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ عباس آفریدی دھماکے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور انہیں تشویشناک […]