کراچی؛ درختوں، گودام اور گھر میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

پورٹ قاسم کے علاقے بن قاسم موڑ کے قریب درختوں، گودام اور گھر میں آگ لگنے سے چند درخت، گھریلو سامان اور گودام میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پوٹ قاسم کے علاقے بن قاسم موڑ کے قریب جمعہ کی صبح درختوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی […]

منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 154.15 ملین امریکی ڈالر کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے، بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے منشیات اسمگلرز نیٹ ورک کے ذریعے، منشیات  اسمگلنگ کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی- تفصیلات کے مطابق کارروائی میں 154.15 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات بھاری مقدار میں برآمد کر لی گئیں۔ اے این […]

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی بہترین سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کا نئے سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل […]

آسٹریلیا میں شارک کے خوفناک حملے میں خاتون ہلاک، ایک شخص شدید زخمی

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں شارک کے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کائلز بیچ پر پیش آیا، جہاں حکام کے مطابق خاتون شارک کے حملے میں موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت […]

وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے معاملے میں تفتیش مزید آگے بڑھ گئی ہے۔ امریکی تفتیش کاروں نے مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد مقامات کی تلاشی لی ہے۔ ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو […]

دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی، وزن ایسا کہ ریکارڈ بھی لرز اُٹھا

متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔ دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر  نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی کردی۔ چاندی کی اس اینٹ کا وزن 1,971 کلوگرام ہے اور یہی وزن متحدہ عرب امارات کے قیام کے سال 1971 کی علامتی نمائندگی کرتا ہے، اس […]

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دس گھنٹے طویل دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی میں خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا گزشتہ دس گھنٹوں سے جاری دھرنا علامہ ناصر عباس کی آمد پر مشاورت کے بعد نمازِ فجر کے فوراً بعد ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ مشاورتی اجلاس میں علامہ ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی […]

امریکی نیشنل گارڈز کی 20 سالہ زخمی خاتون اہلکار دم توڑ گئیں، صدر ٹرمپ نے تصدیق کر دی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ روز وائٹ ہاؤس سے چند گلیوں کے فاصلے پر افغان شہری کی گھات لگا کر فائرنگ میں شدید زخمی ہونے والی نیشنل گارڈز کی اہلکار سارا بیک اسٹروم دم توڑ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق اپنے تھینکس گیونگ کے روز سروس ممبرز […]

الاسکا میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ، اینکریج شہر چند سیکنڈ میں لرز اُٹھا

امریکا کی ریاست الاسکا میں 6.0 شدت کے طاقتور زلزلے نے اینکریج شہر سمیت کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں 69 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جبکہ مرکز اینکریج سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 […]

ہانگ کانگ ٹاورز آتشزدگی، ہلاکتیں 83 تک پہنچ گئیں، سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ

ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فُک کورٹ کے رہائشی ٹاور بلاکس میں لگنے والی المناک آگ نے تباہی مچا دی، جس کے بعد فائر فائٹرز سینکڑوں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق یہ آگ ہانگ کانگ کی گزشتہ سات دہائیوں کی بدترین آتشزدگی ثابت ہوئی ہے جس […]