معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کر گئے

سلسلہ نقشبندی کی معروف ترین روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال فرما گئے۔ وہ کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی سے دنیا بھر کے بڑی شخصیات کا تعلق تھا جن میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل […]

بیماری پر گایوں کے ذبح کے حکومتی فیصلے کیخلاف فرانسیسی کسان سڑکوں پر آگئے

فرانس کے جنوب مغربی علاقوں میں ہزاروں کسانوں نے گایوں میں پھیلنے والی جلدی بیماری کے باعث بڑے پیمانے پر جانوروں کے ذبح کیے جانے کے خلاف سڑکیں بند کر دیں اور احتجاج کیا۔ کسانوں نے حکومت کے فیصلے کو سخت اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے جگہ جگہ ٹریکٹر کھڑے کر دیے اور گھاس […]

ایس سی او نے آزاد جموں و کشمیر میں 11واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک فعال کردیا

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے علاقہ حجیرہ میں 11 واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل طور پر فعال کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق  آزاد جموں و کشمیر میں 50 آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام سے خطہ میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے، […]

رحیم یارخان: شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر لیجانے والے 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

 پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ  ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر کوٹ سمابہ کی جانب فرار ہو رہے  تھے، جس دوران  پولیس مقابلہ ہوا اور 5 ڈاکو ہلاک […]

جہالت بہت زیادہ ہے، نعمان اعجاز کا وضو کے بیان پر تنقید کرنے والے صارفین کو جواب

نعمان اعجاز پاکستان کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک اور انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی شاندار پروجیکٹس کیے ہیں اور ہر کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کی مہارت رکھتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے بسمل، پرورش اور شرپسند جیسے کامیاب پروجیکٹس کے ذریعے اپنی اداکاری کا […]

بجلی کا تار کاٹنے پر ملزمان کا دکاندار پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر 3افراد گرفتار

فورٹ عباس میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ تھانہ مروٹ کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عتیق نامی نوجوان […]

بھکر پولیس کی اسمگلنگ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی

بھکر پولیس نے اسمگلنگ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان گاڑیوں سمیت پکڑ لیا۔ نان کسٹم سامان میں سگریٹ و گٹکا نسوار کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی۔ 4 گاڑیوں کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔  ڈی پی او بھکر […]

لاہور؛ کرپٹ تحصیلدار اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج

لاہور میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث تحصیلدار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تحصیلدار عبدالرحمان اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالرحمان اقبال ٹاؤن سرکل نیاز بیگ میں بطور تحصیلدار فرائض سرانجام دے […]

پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو عالمی ادارے کی طرف سے سرٹیفکیٹ جاری

پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلی معیار پرانٹرنیشنل سرٹیفکیٹ مل گئے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901اورآئی ایس او 27001 سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی  آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا […]

بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والا مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی شناخت محمد ارسلان کے نام سے ہوئی، مسافر نے فلائٹ نمبر TK751 کے ذریعے اٹلی […]