امریکا کا عراقی کرد رہنماؤں کے ذریعے ایران میں خانہ جنگی کا منصوبہ

ایران پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور اب ایسی اطلاعات ہیں کہ امریکا ایرانی کرد رہنماؤں سے رابطے بڑھا رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے ایرانی کرد مسلح گروہوں کو […]

’طویل جنگ کے لیے تیار ہیں‘، ایرانی حکام کی امریکا سے رابطے کی خبروں کی تردید

ایران نے امریکا کے ساتھ خفیہ رابطوں سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کے امریکی پیغامات کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز نے ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے […]

عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا، امریکی حکام کا دعویٰ

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی کرد جنگجوؤں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر دی ہے اور ہزاروں افراد سرحد عبور کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں، تاہم ایرانی خبر ایجنسی نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق عراقی کرد جنگجوؤں نے ایران […]

امریکا اور ایران کے خفیہ رابطے کی افواہوں پر نیتن یاہو کا وائٹ ہاؤس سے ہنگامی رابطہ

اسرائیلی انٹیلیجنس کی ایک رپورٹ کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس سے فوری رابطہ کیا اور امریکا اور ایران کے درمیان مبینہ خفیہ رابطوں سے متعلق وضاحت طلب کی، تاہم وائٹ ہاؤس نے کسی بھی قسم کی براہِ راست بات چیت یا سیز فائر مذاکرات کی تردید کر دی۔ الجزیرہ نے […]

امریکی فوجیوں کی ہلاکت: کیا امریکا اب بھی پہلے نمبر پر ہے یا اسرائیل؟ علی لاریجانی

ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی شعبدہ بازیوں کے باعث امریکی عوام کو ایران کے خلاف ایک ظالمانہ جنگ میں دھکیل دیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق علی لاریجانی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ […]

اسپین کا ایران پر امریکی حملوں میں تعاون سے انکار، وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد

اسپین کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران پر امریکی فوجی حملوں میں تعاون نہیں کرے گی، برخلاف اس کے کہ وائٹ ہاؤس نے اس کے تعاون کا دعویٰ کیا تھا۔ اسپین کے وزیر خارجہ جوس مینوئل البارس نے کہا ہے کہ اسپین کی حکومت کی ایران اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی […]

ایران کے پاس اپنا دفاع کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران مشرقِ وسطیٰ میں ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، تاہم امریکی و صہیونی فوجی جارحیت کے بعد اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں ایرانی صدر نے دوست اور ہمسایہ ممالک کے سربراہان کو […]

مشرقِ وسطیٰ سے 17 ہزار سے زائد امریکی وطن واپس: امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتِ حال کے باعث ہزاروں امریکی شہری امریکا واپس پہنچ چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں شہری گزشتہ روز وطن واپس آئے۔ الجزیرہ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے معاون سیکریٹری برائے عالمی عوامی امور، ڈیلین جونسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر […]

ایران امریکا جنگ سے خلیجی سیاحت کو بڑا خطرہ، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری داؤ پر

ایران امریکا جنگ سے خلیجی سیاحت کو بڑا خطرہ لاحق ہوگیا جب کہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی سیاحت کو 56 ارب ڈالر تک کے ممکنہ نقصان کا سامنا ہے، خطے کی سالانہ تقریباً 367 ارب ڈالر کی سیاحتی صنعت خطرے میں پڑگئی ہے۔ […]

ایران نے ترکیہ پر بھی میزائل داغ دیا

ترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایران سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل جو شام اور عراق کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے ترکیہ کی طرف بڑھ رہا تھا، اسے مشرقی بحیرہ روم میں نیٹو کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام نے تباہ کر دیا ہے۔ وزارت کے مطابق اس واقعے میں کوئی […]