پسنی پورٹ سے متعلق وائٹ ہاؤس یا کسی امریکی ادارے سے گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پسنی پورٹ کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، نہ ہی اس نوعیت کی کوئی تجویز کسی سرکاری یا حکمتِ عملی سطح پر زیرِ غور آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس یا کسی امریکی ادارے کے ساتھ پسنی پورٹ سے متعلق کسی بھی […]

ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، بھارتی کپتان کا مصافحے سے انکار

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے روایتی مصافحہ نہیں کیا۔ قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا […]

پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کیخلاف یک طرفہ مہم چلائی جارہی ہے، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  گزشتہ کچھ دن سے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف یک طرفہ مہم چلائی جارہی ہے جب کہ اس وقت پنجاب کے سیلاب زدہ عوام کے لیے ہمدردی کا وقت ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پنجاب میں سیلاب […]

’حماس غزہ کا کنٹرول عبوری فلسطینی کمیٹی کو دینے پر آمادہ‘، پاکستان سمیت 8 عرب و اسلامی ممالک کا خوشی کا اظہار

وزارت خارجہ پاکستان نے آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ جس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور قیامِ امن سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ تجویز پر حماس کے مثبت ردعمل کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ مشترکہ […]

پاکستان اور بھارت کا ایک اور میچ کھٹائی میں پڑنے کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سیاست کے بعد اب بارش سے بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بارش کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے […]

ڈی جی آئی ایس پی آر کابلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کادورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا اور سیشن کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔ نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی […]

چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نیوی نے جیت لیا

چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نیوی نے جیت لیا۔ لاہور میں چوتھے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نیوی نے زبردست مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایونٹ میں ماڑی انرجیز نے دوسری جبکہ پاکستان ایئر فورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ […]

ایمل ولی خان سے وفاق کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی

آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی۔ وزیراعلیٰ علی آمین گنڈاپور کی جانب سے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو آج صبح لائن حاضر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکیورٹی کے بعد […]