اقوام متحدہ اجلاس؛ اسحاق ڈار کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ انہوں نے عالمی […]

کراچی، پولیس اہلکاروں پر پے در پے حملوں میں دہشتگرد گروپس کے ملوث ہونے کا انکشاف

شہر میں پولیس پر ہونے والے حملوں میں دو دہشت گرد گروپس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور پولیس اہلکاروں پر ہونے والے متعدد واقعات کے بعد پولیس حکام سمیت دیگر تفتیشی ادارے بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  پولیس اہلکاروں پر مسلح حملوں کی تحقیقات میں نیا انکشاف […]

اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛ اٹلی نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلیے کڑی شرط رکھ دی

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل کہا کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرسکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے یہ بیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں دیا۔ انھوں […]

پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، سعودی سفیر

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے طویل تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور رہیں گے۔ سعودی عرب کے 95 ویں یوم الوطنی کے موقع پر جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں فقیدالمثال عشایے کا انتظام […]

بطور ریاست تسلیم کرنا حماس کو انعام نہیں بلکہ فلسطینیوں کا حق ہے؛ اردن

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس سے خطاب میں اردن کے بادشاہ نے غزہ جنگ میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف […]

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریکور کیے گئے موبائل فونز سی پی ایل سی کے حوالے کردیے

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے پولیس اور سی پی ایل سی کے اشتراک سے ریکور کیے گئے22 لاکھ روپے مالیت کے 145عدد موبائل فون سی پی ایل سی کے حوالے کردیے۔ صدر ایسوسی ایشن محمدرضوان عرفان نے بتایا کہ بہت جلد ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں […]

اسرائیل کی پالیسی مذاکرات پر بلاکر اپنے مخالفین کو قتل کرنا ہے؛ امیرِ قطر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ حملے اور “گریٹر اسرائیل” منصوبے کی مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر قطر نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 9 ستمبر کو دوحہ میں ہونے والا فضائی حملہ نہ صرف […]

وزیراعظم سے کویت کے ولی عہد کی ملاقات، دو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت کی برآمد سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم آفس […]

راولپنڈی، نجی اسپتال کے قریب سے بچی اغوا

تھانہ بنی کے علاقے میں نجی اسپتال کے قریب سے کم سن بچی کو اغوا کر لیا گیا اور بچی کے اغوا کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی اپنے دادا کے ساتھ اسپتال آئی تھیں جہاں سے ایک شخص […]

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں ٹرمپ کے چٹکلے؛ شرکا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں ایک دھواں دھار تقریر کی وہیں ان کے چٹکلوں نے بھی سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کا آغاز ایک ٹیکنیکل خرابی کے ساتھ ہوا جس نے ایک دلچسپ تنقید اور مزاحیہ جملوں کو جنم […]