بھارتی پولیس سڈنی حملہ آور کی بھارت میں موجود فیملی کا بیان سامنے لے آئی

بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے بنڈی بیچ پر اتوار کو ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں پولیس کے ہاتھوں مارا جانے والا مبینہ حملہ آور اصل میں جنوبی بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا اور اس کے خاندان کو اس کی انتہا پسندانہ سوچ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں۔ خبر […]

خاتون کا حجاب کھینچنے والے نتیش کمار کی ہٹ دھرمی، تنازع میں شدت

بھارت کی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے خاتون ڈاکٹر کا بھری تقریب میں حجاب کھینچنے پر ملک بھر میں سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ مختلف جماعتوں، سماجی رہنماؤں اور عوامی شخصیات نے اسے مسلمانوں کے خلاف نامناسب طرزِ عمل قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے، […]

یورپی ممالک کا مشترکہ اجلاس، روس سب سے بڑا خطرہ قرار

یورپی ممالک نے روس کو اپنی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ہونے والے آٹھ یورپی ممالک کے اجلاس میں روسی پالیسیوں کو یورو اٹلانٹک امن و استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا […]

اسرائیل نے کینیڈین اراکین پارلیمنٹ کو مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

فلسطینیوں پر مظالم دنیا کی نظروں سے چھپانے کی اسرائیلی کوششیں جاری ہیں۔ صیہونی حکومت نے کینیڈین اراکین پارلیمنٹ کے 30 رکنی وفد کو مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈین حکام نے اسرائیل کے اس اقدام کو انتہائی تشویشناک اور مایوس کن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے […]

سی ٹی ڈی پنجاب کے دائرہ اختیار میں اضافہ کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’’محفوظ پنجاب‘‘ کے تحت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دائرہ اختیار میں اضافہ کر دیا گیا۔ صوبائی کابینہ کی منظوری سے سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں توسیع کی گئی۔ تحصیل کوہِ سلیمان، ڈیرہ غازی خان کو سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل کر لیا گیا […]

اسرائیل کا نیا اقدام: کینیڈین اراکینِ پارلیمنٹ کو مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے میں داخلے کے لیے جانے والے کینیڈا کے پارلیمانی وفد کو سرحد پر روک دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھ کینیڈین اراکینِ پارلیمنٹ سمیت 30 رکنی وفد کو اردن کے ایلن بی کراسنگ پر مغربی کنارے میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے […]

ایشیز: آسٹریلوی ٹیم میں اچانک تبدیلی، اسمتھ کی جگہ خواجہ کو کیوں شامل کیا گیا؟

تیسرے ایشیز ٹیسٹ کے ٹاس سے 20 منٹ قبل آسٹریلوی ٹیم میں اچانک تبدیلی کردی گئی، اسٹیو اسمتھ کی جگہ عثمان خواجہ کو شامل کرلیا گیا۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ اچانک بیماری کے باعث تیسرے ایشز ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ عثمان خواجہ […]

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت  سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری نے ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کی کارروائی کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ  کرلیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے 3 سینئر وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی […]

مودی حکومت کے لیے نیا چیلنج؟ منی پور میں علیحدہ انتظامی ڈھانچے کا مطالبہ

بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی پسند رجحانات ایک بار پھر نمایاں ہو گئے ہیں، جہاں کوکی زو کمیونٹی نے الگ انتظامی ڈھانچے کے مطالبے کو اپنے مسائل کا واحد حل قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوکی قبائل کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے جاری نسلی تشدد، جبری نقل مکانی اور […]

صدرِ مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دیدی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر سے جاری  پریس ریلیز کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قانونِ شہادت (ترمیمی) بل، 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ اسی طرح انہوں نے کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ […]