آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 11نئی سخت شرائط عائد کر دیں

تجزیہ کار شہباز رانا نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے  11نئی سخت شرائط عائد کی ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 64 تک پہنچ گئی۔ انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام دی ریویو میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے سخت اصلاحاتی […]

8 سال بعد پاک برطانیہ ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور شروع

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا، تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تعاون اور سماجی شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاک برطانیہ اقتصادی تعلقات میں نمایاں بہتری ہوئی ہے ۔ وزیر خزانہ محمد […]

برطانیہ کی بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری کا آغاز، یورپ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے

برطانیہ نے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر جنگی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، برطانیہ کو ہر صورت تیار رہنا ہوگا۔ ایک انٹرویو […]

نہانا ہوا آسان، جاپانی کمپنی نے ’’انسانی واشنگ مشین‘‘ بنالی

موسم سرما میں تقریباً ہر کوئی نہانے سے جھجھکتا اور اْسے مصیبت سمجھتا ہے۔ اب جاپانی کمپنی، سائنس کارپوریشن نے ’’انسانی واشنگ مشین‘‘ایجاد کر اس مشکل کا حل نکال لیا ہے۔ مشین کے گرم ماحول میں بند ہو کر انسان کو انگلی تک نہیں ہلانی پڑتی، مشینی آلات جسم پر پانی ڈالتے، صابن لگاتے اور […]

خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر ٹریفک حادثہ، بس ہوسٹس جاں بحق، 9 مسافر زخمی

خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 9 مسافر زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور نیند کے باعث  پیش آیا، حادثے میں 4 مسافر شدید زخمی جبکہ 5 معمولی زخمی […]

غزہ، امن کا منظر نامہ دھندلا رہا ہے

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد 62 ویں دن شدید موسم اور بارش نے خیموں میں قیام پذیر فلسطینیوں کی مصیبتیں مزید بڑھا دیں۔ المواصی میں پانی خیموں میں داخل ہوگیا، انسانی حالات مزید ابتر ہوگئے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کو موخرکردیا اورکہا کہ […]

بادشاہ بھی چور ہو سکتا ہے!

مصر 1922 میں برطانوی تسلط سے آزاد ہوا تھا۔بادشاہت بدستور قائم تھی۔ شہنشاہ فہد اول حکمران تھا۔شاہی خاندان میں فاروق نام کا شہزادہ پیدا ہوا۔ جو صرف سولہ سال کی عمر میں شہنشاہ بن گیا۔ اس کی تعلیم و تربیت برطانیہ کے اول درجے کی تعلیمی درس گاہوں میں مکمل ہوئی تھی ۔ رکھ رکھاؤ […]

پاک انڈونیشیا معاہدے اور تعاون

 پاکستان اور انڈونیشیا ایک ایسے یقین کی دنیا ہے جن میں ایمان رچا بسا ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے باشندے مختلف زبان، رسم و رواج اور ثقافت رکھنے کے باوجود اسلام کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ اب دونوں ملکوں کی حکومتوں نے 7 عہد ناموں پر دستخط کر کے دنیا کو باورکرا دیا ہے […]

تھرپارکر کے ہاریوں کی صدا

تھر پارکرکا شمار ملک کے سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع میں ہوتا ہے۔ تھر پارکر ایک وسیع العریض صحرا ہے جس کی سرحدیں پاکستان سے بھارت تک پھیلی ہوئی ہیں۔ تھرپارکر کا ہیڈ کوارٹر مٹھی ہے، جو ایک چھوٹا شہر ہے اور یہ 6 تعلقوں مٹھی، ننگر پارکر، چھاچھرو، اسلام کوٹ، ڈاھلی، ڈیپلو اور کلوئی […]

شام پھر سے سانس لے رہا ہے

آٹھ دسمبر کو شام میں بشار الاسد کی خاندانی آمریت کے زوال کا ایک برس مکمل ہو گیا۔مگر ملک کا طول و عرض آج بھی چودہ برس تک جاری خانہ جنگی سے شدید زخمی ہے اور ہر طرح کی دیدہ و نادیدہ رکاوٹوں کے درمیان زندہ رہنے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے۔ماضی میں القاعدہ […]