اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں سے کیسز میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جہاں سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ ہائیکورٹ کے […]

ویڈیو: چیمپئنز ٹرافی کی 10 بہترین بالز کی فہرست جاری، کتنے پاکستانی بولرز شامل؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی 10 بہترین ڈیلیوریز جاری کردیں، ٹورنامنٹ کی 10 بہترین ڈیلیوریز میں سے پاکستانی بولرز سر فہرست ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستان ٹیم کو بدترین شکست ہوئی تاہم ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے بولرز کی جانب سے پھینکی گئی […]

’ایک دوست کے مزاق نے زندگی بدل دی‘، شاز خان کا گلوکار سے نعت خواں بننے تک کا سفر

سابقہ پشتو گلوکار شاز خان نے دین کی طرف راغب ہونے کے بارے میں ایک واقعہ سنایا جو لوگوں کے دلوں کو چھو گیا۔ شاز خان جو پہلے پشتو زبان کے ایک مایہ ناز گلوکار کے طور پر جانے جاتے تھے، آج فضل خداوندی سے تاریکی سے نکل کر روشنیوں کی راہ پہ گامزن ہیں۔ […]

کاروباری طبقے نے نئی حکومتی سولر پالیسی کو مسترد کردیا

کاروباری طبقے نے نئی حکومتی سولر پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو پرانی سولر پالیسی چلانی چاہیئے، توانائی کے بحران کو حل کرکے ہی ایکسپورٹ کے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں، حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان میں غیر ضروری تاخیر کررہی ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ […]

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عیدالفطر کی تاریخ بتا دی

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، کیونکہ شوال کا چاند 29 مارچ کو تین بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے فوکل پرسن انجم نذیر کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہوگا، جب چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی […]

باہمی بداعتمادی کو ختم کرکے ایک دوسرے پر بھروسہ بڑھانا ہوگا، علی امین گنڈاپور

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا جہاں اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا، وہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ناصرف شرکت کی بلکہ خطاب بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز کے باوجود پولیس اور دیگر […]

بارکھان: کوہ جاندران کے جنگلات میں لگی آگ پر 36 گھنٹے بعد بھی قابو پایا نہ جاسکا

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کوہ جاندران کے جنگلات میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی جبکہ 36 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی آگ پر قابو پانا نہ جاسکا۔ تفصیلات کے مطابق بارکھان کے کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ لگ گئی، کوہ جاندران میں آگ نے بڑی مقدار میں جنگلات کو اپنی لپیٹ […]

معروف سائنسدان نیوٹن کی دنیا کے خاتمے کے حوالے سے پیشگوئی، کونسا سال آخری ہوگا؟

معروف سائنسدان آئزک نیوٹن نے 300 سال قبل ایک خط میں دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کی تھی، جو آج بھی ایک چونکا دینے والی پیشگوئی سمجھی جاتی ہے۔ کشش ثقل کے قانون کو دریافت کرنے والے مشہور ماہر طبیعیات نے 1704ء میں لکھا کہ دنیا 2060ء میں ختم ہو جائے گی۔ دلچسپ بات یہ […]

مومو اور اسپرنگ رول بنانے والی فیکٹری کے فریج سے کتے کا سر برآمد

بھارتی پنجاب کے ضلع موہالی میں صحت عامہ کے حکام نے ایک مومو اور اسپرنگ رول بنانے والی فیکٹری کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جہاں صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال پائی گئی اور فریج سے ایک کتے کا کٹا ہوا سر برآمد ہوا۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ضلعی محکمہ صحت […]

پونے چھ گھنٹے جاری رہنے والا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ختم، اعلامیہ جاری

پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پونے چھ گھٹنے جاری رہنے کے بعد ختم ہوچکا ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق نے کی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف […]