قومی ایئرلائن کے متعدد طیارے اس وقت تکنیکی وجوہات اور مینٹیننس تاخیر کے باعث آپریشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں، پرواز پی کے 225 اب بھی ڈیلی چیک کے تحت گراؤنڈ پر ہے۔ اے پی بی ایم ایکس رجسٹریشن کا حامل طیارہ جو کراچی تا اسلام آباد پی کے 308 کے تحت آپریٹ کر رہا […]
ٹانک کے گاؤں داؤد خیل میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل قیمت خان شہید ہوگئے۔ ڈی پی او ٹانک کے مطابق شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن ٹانک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ جنازے میں پولیس اور ایف سی کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع […]
پاکستان کی عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق عروشہ سعید نے خواتین کی 57 کلوگرام کراش کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ تمغہ چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کی جانب سے جیتا گیا پہلا میڈل ہے۔ عروشہ سعید نے […]
لاہور کے ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق 10 ایچ ماڈل ٹاؤن سے گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے اطلاع پاتے ہی […]
پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آج ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جبکہ موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ […]
پنجاب اسممبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے قرارداد صوبائی اسمبلی میں جمع کروائی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان 27 ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان سمجھتا ہے […]
پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق فاطمہ زہرا نے 60 کلو گرام باکسنگ کیٹیگری میں سیمی فائنل میں جگہ بناکر ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل یقینی بنالیا۔ فاطمہ نے کوارٹر فائنل میں الجیرین حریف کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کرکے ملک کا […]
راولپنڈی میں آج تیسرے دن بھی نان بائیوں کی ہڑتال جاری ہے۔ ضلع بھر کے تنور آج جمعہ تیسرے روز بھی مکمل بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کو ناشتہ، لنچ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اکثر افراد بغیر ناشتہ کیے اسکولز اور دفاتر روانہ ہورہے ہیں۔ گھروں میں دوبارہ روٹیاں پکانے کا سلسلہ […]
دوحہ: معروف عالمی جریدے الجزیرہ نے بھارتی گودی میڈیا کے منظم جھوٹ، سنسنی خیزی اور نفرت انگیز پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی کے تحت میڈیا کو ہندوتوا نظریہ کے فروغ اور پڑوسی ممالک کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پھیلانے کے لیے […]
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ شیخ وقاص اکرم کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے […]