پاکستان اور میٹا کا ڈیجیٹل تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے میٹا کے وفد کی ملاقات میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور ای کامرس کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے ٹیکنالوجی کے ذریعے اختراع، محفوظ آن لائن ماحول اور اقتصادی بااختیاری کے فروغ پر اتفاق کیا۔ اسلام آباد […]

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی بی جے پی کا انتخابی ہتھکنڈا بن گئی

نئی دہلی: بھارتی جریدے دی کوئنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے انتخابات جیتنے کے لیے مسلمانوں کیخلاف تعصب، انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کو باقاعدہ انتخابی ہتھکنڈا بنا رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہار سمیت مختلف ریاستوں میں بی جے پی رہنما جان بوجھ کر ہندو مسلم […]

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔ ایک سال سے زائد عرصے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس آنے والے بابر اعظم جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ pic.twitter.com/kAbkOIh1Kt — mediaa 🗂️ (@archive_PCT) October 28, 2025 […]

راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی

انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے، حاضری لگوائی اور بعد ازاں روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر صحافی کے سوال پر […]

بھارتی اداکار چرن جیوی کی ڈیپ فیک نازیبا ویڈیوز وائرل، مقدمہ درج

جنوبی بھارت کے لیجنڈری اداکار چرن جیوی نے ان کے نام سے منسوب اے آئی جنریٹیڈ فحش ویڈیوز کے خلاف پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مقصد سے تیار کی گئی ہیں۔ […]

وزیر مملکت خزانہ سے چیف ایڈوائزر بنگلا دیش کے معاون خصوصی کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش کے معاون خصوصی (خزانہ) انیس الزماں چوہدری نے وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے مواقع کی تلاش پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ ترقی کے اہداف کے لیے شراکت داری کے عمل […]

پنجاب، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات میں 65 فیصد کمی ریکارڈ

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ اور رواں سال کے اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ماحولیاتی ضابطوں پر عمل درآمد […]

ترک قوم کی استقامت اور وژن دنیا بھر کیلیے مشعلِ راہ ہے، صدر کی ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات و ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔ ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ پر دلی مبارکباد دیتے صدر نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم نے ترک قیادت کی […]

شرجیل میمن کی سرکاری گاڑیوں کا ذاتی استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال یا غیر مجاز مقاصد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تمام گاڑیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کیا جائے تاکہ نگرانی مؤثر اور شفاف بنائی جا سکے۔ سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا سندھ کے سینئر وزیر شرجیل […]

پشاور میں ہسپانوی ثقافت کی جھلک، فلیمنکو رقص نے سماں باندھ دیا

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے پشاور کے نشتر ہال میں ہسپانوی ثقافتی رقص فلیمنکو کا رنگا رنگ شو منعقد کیا گیا، جس نے شہریوں کو یورپین ثقافت سے روشناس کرایا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط کیا۔ پشاور میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام ہسپانوی […]