کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر اور ڈمپر جلنے کے واقعے کے بعد شہر میں ٹینکر سروس متاثر ہوگئی اور ڈرائیوروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے باعث کئی واٹرٹینکر مالکان نے اپنے ٹینکر کھڑے کردیے۔ نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر اور ڈمپر کو جلائے جانے کے واقعے نے شہر میں […]
کوہاٹ میں گرنیڈ پھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنیڈ پھٹنے کا واقعہ علاقہ شیخان میں پیش آیا۔ دھماکہ مسجد کے قریب ہوا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بچوں کی لاشوں اور تیسرے زخمی بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نہروں کی مخالفت میں بیانات پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے، صدر دفتر سے خط ملنے پر ارسا کام آگے بڑھایا۔ انھوں نے امریکی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی سے نہیں ملنا چاہتے تو حکومت کیا […]
جاپان کے ساحل کے قریب ایک پُراسرار 90 فٹ بلند زیرِ آب پتھریلا اہرام دریافت ہوا، جس نے ساری دنیا میں حیرت، بحث اور تجسس پیدا کردیا۔ اس قدیم ڈھانچے کی موجودگی موجودہ تاریخی معلومات کو چیلنج کر سکتی ہے اور انسانی تہذیب کی کہانی کو نئے سرے سے لکھنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ […]
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس پہنچ چکے […]
اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے نجی گاڑیوں پر سول ڈریس میں گارڈز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے، حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں دہشت گردوں اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن […]
خیرپور نارا کے علاقے میں ایک اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی دو کمسن بہنوں کی لاشیں آج ان کے ہی دادی کے گھر کے ایک بند صندوق سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق پانچ سالہ سمیراں اور سات سالہ واجدہ چند روز قبل کھیل کے […]
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے احتجاج کیا۔ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دریائے سندھ پر نہروں […]
یورپی کمیشن کی صدر نے بھی جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 روزہ وقفے کا اعلان کردیا ہے۔ صدر یورپین کمیشن ارسلا وانڈر لین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ میں وقفے کے اعلان کا نوٹس لیا ہے۔ یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وانڈر لین نے کہا یورپی یونین نے […]
بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے پیٹرولیم لیوی کی […]