وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اعزازی فیلو شپ سے نواز دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو دل کی سرجری (کارڈیک سرجری) کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا۔ منگل کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کی جانب سے کارڈیک سرجری کے شعبے میں اعزازی فیلوشپ پیش کی۔…

Read More

بیلسٹک میزائل پروگرام ایران کا حق ہے، امن معاہدے میں اس کا ذکر نہیں: وزیراعظم کی ایرانی صدر کے ہمراہ گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام مذاکرات کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں اس حوالے سے کوئی شق شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دیگر ممالک اپنے دفاع کے لیے بیلسٹک میزائل رکھ سکتے ہیں تو ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد میں ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک ایران…

Read More

ایران اور پاکستان کے دکھ سکھ مشترک ہیں، کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے ایران کو ہر مشکل گھڑی میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے میں دیانت داری اور خلوص کے ساتھ ثالثی کا کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد میں ملاقات اور…

Read More

فیفا ورلڈ کپ 2026: اب تک کون سی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں؟

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے کی تصویر واضح ہونا شروع ہو گئی ہے، جہاں پہلی بار ٹورنامنٹ کے توسیعی فارمیٹ کے تحت راؤنڈ آف 32 متعارف کرایا گیا ہے، وہی اگلے مرحلے کے لیے میکسیکو، امریکا، جرمنی، ارجنٹینا، فرانس اور ناروے نے کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ ہیٹی، ترکیہ، تیونس اور اردن کی ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا مرحلہ وار شیڈول اس طرح ہے کہ گروپ اسٹیج…

Read More

بھارت: کوچنگ سینٹر کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 15 طلبا ہلاک

بھارتی شہر لکھنؤ کے علاقے علی گنج میں ایک تین منزلہ کوچنگ سینٹر کی عمارت میں لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی، جہاں تنگ راستے اور محدود باہر نکلنے کے دروازے 15 افراد کی موت کا سبب بن گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام اموات دم گھٹنے سے ہوئیں۔ بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز آگ کی زد میں آنے والے کوچنگ سینٹر میں صرف ایک ہی داخلی اور خارجی راستہ موجود تھا، جو خود بھی انتہائی تنگ تھا۔ اسی واحد راستے کے…

Read More

ایران جاری کردہ فنڈز کو مکمل آزادی کے ساتھ استعمال کرے گا: اسماعیل بقائی

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران جاری کردہ فنڈز کو مکمل آزادی کے ساتھ استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔ جوہری پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی معائنوں کا فی الحال کوئی واضح شیڈول موجود نہیں اور ایرانی حکام کا جوہری تنصیبات پر معائنہ کاروں کو لے جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہفتہ وار نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے جوہری معائنوں کے حوالے سے کوئی واضح ٹائم…

Read More

اسرائیل کو امریکی اسلحے پر انحصار ختم کرنا ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے امریکی فوجی اسلحے پر انحصار کم کرنا ہوگا اور اپنے ہتھیاروں کا نظام خود تیار کرنا ہوگا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے امریکی دوستوں کی جانب سے ملنے والی حمایت کو بہت سراہتا ہوں، لیکن ہمیں دوسروں پر انحصار سے آزاد ہونا ہوگا اور اپنا خودمختار اسلحہ سازی کا…

Read More

یکم جولائی سے تنخواہوں، گاڑیوں اور سوشل میڈیا پر کتنا ٹیکس ہوگا؟ فنانس بل قومی اسمبلی سے منظور

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کامالی بجٹ بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے، جس کے تحت ٹیکس نظام، کسٹمز قواعد، گاڑیوں کی درآمد، سوشل میڈیا آمدن اور مختلف کاروباری شعبوں سے متعلق اہم تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ ایوان میں اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد جب کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بیشتر تجاویز کو منظوری مل گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت منگل کو ہونے والے اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل مکمل ہوگیا۔ فنانس بل وزیرِ…

Read More

بھارت میں چار سکھوں کی گرفتاری کے لیے فوج طلب

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ردرا پریاگ میں واقع ناگراسو گردوارے میں تلواروں اور نیزوں سے لیس نہنگ سکھوں اور پولیس کے درمیان چوتھے دن بھی تناؤ برقرار ہے۔ یہ پورا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب نہنگ سکھوں کے ایک گروپ نے گردوارے پر قبضہ کر لیا اور ایک سیوادار سمیت دو سکھ زائرین کو چھت پر یرغمال بنا لیا۔ بات پولیس کے بس سے باہر نکلی تو قبضہ چھڑانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نہنگ سکھوں کا مطالبہ ہے کہ ان…

Read More

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات سے امن اور استحکام کی نئی امید پیدا ہوئی: وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات سے امن اور استحکام کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک تاریخی اور اہم دن ہے، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اہم تکنیکی مذاکرات ہوئے، جن میں دونوں ممالک نے مختلف امور…

Read More