‘ایک بے وقوف قوم نے کہا ایران پر بم برساتے رہو’: ٹرمپ اسرائیل پر غصّہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے بے وقوف قوم قرار دے دیا۔ نیوز کانفرنس سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ ایک بے وقوف قوم کہتی رہی کہ پلیز ایران پر بم برساتے رہو۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ لبنان کے معاملے پر ان کے اختلافات ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حزب اللہ کے ساتھ بہتر برتاؤ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر نیتن یاہو کو مایوسی…

Read More

فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا کی تاریخی فتح، قطر کو 6-0 سے شکست دے دی

وینکوور میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ بی کے میچ میں کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنی پہلی فتح حاصل کر لی۔ تاہم یہ میچ صرف کینیڈا کی شاندار جیت ہی نہیں بلکہ ایک سنگین انجری، دو ریڈ کارڈز اور میچ کے بعد ہونے والے تنازع کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔ بی سی پلیس اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے میں کینیڈا نے آغاز ہی سے برتری حاصل کی۔ میچ کے 16ویں منٹ میں…

Read More

وزیرِاعظم پاکستان اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، تاریخی امن معاہدے پر دستخط کی مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان تاریخی اسلام آباد امن معاہدے کے بعد پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاک ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد امن معاہدے پردستخط کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلا رابطہ تھا، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو 30 منٹ سے زائد جاری رہی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسعود پزشکیان، ایرانی قیادت اورعوام کو…

Read More

کشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہو سکتیں، بلاول بھٹو کا ایکشن کمیٹی سے سیاسی حل کا مطالبہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہاجرین کی نشستیں جبراً ختم نہیں کی جا سکتیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اب اپنا احتجاج ختم کریں اور مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے، تمام فریقین کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہاں پیدا…

Read More

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں گلگت بلتستان حکومت سازی پر اتفاق

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے ہیں، جس کے تحت دونوں جماعتیں نئی حکومت کی تشکیل میں تعاون کریں گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حمایت سے حکومت تشکیل دے گی، تاہم ن لیگ اس حکومت کا حصہ نہیں بنے گی بل کہ صرف حمایت فراہم کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہوگا جب کہ گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے…

Read More

ٹرمپ اور پزشکیان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ‘اسلام آباد یادداشت’ پر دستخط کردیے

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ثالث کے طور پر اپنے دستخط ثبت کیے۔ اس یادداشت پر امریکی صدر اور ایرانی صدر نے بھی دستخط کیے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کو متعلقہ فریقین کے درمیان اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی بطور ثالث شمولیت کو سفارتی سطح…

Read More

کالعدم بی ایل اے عالمی تجارت اور علاقائی رابطوں کے لیے خطرہ ہے: ترک میڈیا

کالعدم بی ایل اے کی دہشت گردی اب صرف پاکستان نہیں، عالمی تجارت اور علاقائی رابطوں کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔ ترک میڈیا ’ٹی آر ٹی ورلڈ‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی شاہراہیں اور تجارتی راہداریاں بی ایل اے کے حملوں کے باعث خطرناک زون میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ جبکہ تنظیم کا بنیادی مقصد خطے میں اقتصادی اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچانا اور ترقیاتی سرگرمیوں کو متاثر کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں، شاہراہوں اور مال بردار گاڑیوں پر حملے درحقیقت…

Read More

‘ایسے آغاز کی امید نہیں تھی’: ورلڈ کپ میں پرتگال کے مایوس کن میچ کے بعد رونالڈو کا پیغام وائرل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اپنے پہلے میچ میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے خلاف پرتگال کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ اس میچ میں جہاں دنیا بھر کی نظریں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر جمیں تھیں، وہیں ان کی کارکردگی شائقین کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔ تاہم انہوں نے امید کا دامن نہ چھوڑا اور میچ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پراپنا حوصلے سے بھرپور پیغام لکھا۔ میچ کے اختتام پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رونالڈو نے لکھا،…

Read More

بڑھاپے کے اثرات: رونالڈو کی فیفا ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر سوالات اُٹھ گئے

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اپنے افتتاحی میچ میں پرتگال کی ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر کانگو) کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جبکہ فٹبال ماہرین نے ان کی بڑھتی عمر اور ٹیم میں موجودہ کردار پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے ابتدا میں شاندار آغاز کیا اور جواؤ نیویس کے ابتدائی ہیڈر کی بدولت برتری حاصل کی۔ پرتگالی مڈفیلڈ، جس میں وٹینیا، برونو فرنینڈس اور…

Read More

ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں پر فیس وصول کرے گا: باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے کی صورت حال پر واپس نہیں جائے گا، تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ایران بین الاقوامی قوانین یا عالمی بحری جہاز رانی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا۔ باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں پر فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے عوض فیس وصول کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے…

Read More