پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ، پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط
پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا ہے جب کہ دونوں ملکوں نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پروٹوکول ایگریمنٹ 2026 پر دستخط کر دیے ہیں۔ جمعرات کو کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وزارت دفاع راولپنڈی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ کویت کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان…
Read More