ہارورڈ کی بڑی قانونی جیت، ٹرمپ انتظامیہ کو شکست، یہودی طلبہ کا مقدمہ خارج

امریکی وفاقی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کر دیا ہے۔ امریکی حکومت نے الزام لگایا تھا کہ ہارورڈ نے کیمپس میں یہودی اور اسرائیلی طلبہ کو مبینہ ہراسانی اور امتیازی سلوک سے مناسب تحفظ فراہم نہیں کیا۔ الجزیرہ کے مطابق یہ مقدمہ مارچ میں امریکی محکمہ انصاف نے دائر کیا تھا۔ حکومت کا مؤقف تھا کہ ہارورڈ کی انتظامیہ، فیکلٹی اور یونیورسٹی قیادت نے کیمپس میں یہود مخالف رویوں اور یہودی و اسرائیلی طلبہ کے ساتھ امتیاز کے واقعات پر آنکھیں…

Read More

ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے اقدامات کرنے جا رہے ہیں: امریکی وزیر خزانہ

امریکا کے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کو آئندہ ہفتے معاشی طور پر تنہا کرنے کے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے سیکریٹری اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف مالی دباؤ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق واشنگٹن تہران کو مزید معاشی نقصان پہنچانے کے لیے نئے اقدامات کرے گا۔ اسکاٹ بیسنٹ نے نیوز میکس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے مزید اعلانات کے لیے تیار رہیں، کیونکہ ہم ایسے…

Read More

79ویں یومِ آزادی کے موقع پر افواجِ پاکستان کی قوم کو مبارک باد

پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کو 79ویں یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور تحریکِ آزادی کے تمام اکابرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور بانیانِ پاکستان کا وژن، عزم اور حوصلہ آج بھی پاکستانی قوم کے…

Read More

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

کراچی تا خیبر پاکستان کا 79واں یومِ آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یومِ آزادی کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔…

Read More

لاہور میں پولیس پر فائرنگ: چند گھنٹوں میں سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شہید

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس پر فائرنگ کے یکے بعد دیگرے 2 واقعات نے تشویش بڑھا دی ہے، بادامی باغ تھانے کی حدود میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جب کہ نواں کوٹ میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاری اڈا پولیس کی ٹیم نے بادامی باغ کے علاقے میں اشتہاری ملزمان کے خلاف ریڈ کیا، جہاں ملزم ریحان نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں پر…

Read More

ایرانی خاتون ویٹ لفٹر نے ایشین چیمپئن شپ میں میدان مار لیا

ایرانی ویٹ لفٹر آناہیتا زارعی نے ایشین یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 کلوگرام کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ انہوں نے اسنیچ میں کانسی جبکہ کلین اینڈ جرک اور مجموعی مقابلے میں طلائی تمغے اپنے نام کیے۔ تہران سے ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق آناہیتا زارعی نے 77 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور مجموعی نتائج میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آناہیتا زارعی نے اسنیچ مقابلے…

Read More

پولیس نے دریائے سواں میں گرنے والی خاتون بائیکر کی موت کو حادثہ قرار دے دیا

راولپنڈی میں دریائے سواں میں گر کر جاں بحق ہونے والی 28 سالہ خاتون بائیکر سے متعلق پولیس کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے جب کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے خاتون بائیکر کی موت کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاتون ویڈیو بناتے ہوئے دریا میں گر کر جاں بحق ہوئی۔ راولپنڈی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز ون کے قریب دریائے سواں پر قائم پل سے گر کر لاپتہ ہونے والی خاتون بائیکر کومل جان کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے۔ پولیس…

Read More

عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو 3 مقدمات میں بری کردیا

کراچی کی مقامی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تینوں مقدمات میں بری کردیا ہے جب کہ پراسیکیوشن ملزمہ پنکی کے خلاف شوہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔ جمعرات کو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزمہ کی جانب سے انعم کوثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں 2 شریک…

Read More

امریکا ایران عبوری معاہدے کی ڈیڈلائن میں توسیع پر اتفاق کا دعویٰ، تہران کی تردید

ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران نے جون میں طے پائے گئے مجوزہ عبوری معاہدے کی ڈیڈلائن میں مزید ساٹھ روز کی توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی ’اناطولو‘ کے مطابق، مجوزہ معاہدے کی ڈیڈلائن 21 اگست کو ختم ہو رہی ہے، اور اس معاہدے میں پاکستان انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم، دوسری جانب ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے ان دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری معاہدے کو بحال کرنے اور اس پر…

Read More

ملک بھر میں یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں جشنِ آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کراچی سے لاہور، جھنگ، قصور، گھوٹکی اور مانسہرہ سمیت مختلف شہروں میں بازاروں اور اہم مقامات کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور سبز و سفید روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ شہری بھی جشنِ آزادی کا سامان خریدنے میں مصروف ہیں۔ کراچی میں یومِ آزادی کے حوالے سے خریداری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ شہر کی مشہور جھنڈا گلی میں قومی پرچم، سبز و سفید…

Read More