پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث زبردست تیزی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس میں 1692 پوائنٹس کا ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس نے پہلی بار 123,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔
ماہرین کے مطابق یہ اضافہ ملکی معیشت میں بہتری کی توقعات، حکومتی معاشی پالیسیوں، اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ مارکیٹ میں نمایاں تیزی کے دوران بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں غیر معمولی سرمایہ کاری دیکھی گئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو اسٹاک مارکیٹ آئندہ دنوں میں مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔ دوسری جانب سرمایہ کاروں میں مثبت جذبات کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔