پاکستان کی سلامتی اولین ترجیح، اہداف کے تعاقب میں افغانستان میں بھی کارروائی کی جاسکتی ہے، بیرسٹر عقیل

0 minutes, 0 seconds Read

مسلم لیگ (ن) لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگر افغانستان سے دہشتگردی کے شواہد ملے تو اہداف کے تعاقب میں وہاں جا کر بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور اگر ضروری ہوا اور وہاں کارروائی کرنا پڑی تو کی جائے گی۔

خواجہ آصف نے کہا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ افغانستان میں دہشتگردوں کا پیچھا نہیں کرنا چاہیے، وہ پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف بات کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا یہ بیان پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا تھا جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائیٹ وِد عامر ضیاء“ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں سے بات چیت کا وقت گزر چکا ہے اور اب وہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔

Similar Posts