مودی راج میں اقلیتیں نظرانداز، راہول گاندھی نے اہم مطالبہ دہرا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

مودی راج میں اقلیتیں نظرانداز کی جانے لگیں، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ذات پر مبنی مردم شماری کو ضروری قراردے دیا۔

مودی راج میں اقلیتیں اور ہنرمند طبقات ترقی کی دوڑسے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ سیاسی آواز دب کر معدوم ہوچکی ہیں، اقتدار صرف چندہ طاقتوروں کے قبضے میں آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی بھارتی ہنرمند طبقے کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی۔

ان نمائندوں نے مودی حکومت کی جانب سے سیاسی اور سماجی سطح پر مسلسل نظراندازی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کالم نگار نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کردیا

ان نمائندوں کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل سننے اور حل کرنے والا کوئی پلیٹ فارم یا نمائندہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی کوئی پلٹ فارم دستیاب ہے۔

5 ارب خرچ کرکے کرائے کی خلائی سیٹ، سبھانشو شکلا کی خلائی سیر کارنامہ بنا کر پیش

راہول گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس نے او بی سی سمیت تمام طبقات کی مساوی شراکت کے لیے ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ دہرا دیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ جتنی آبادی، اتنا حق یہ لڑائی صرف حق کی نہیں بلکہ شناخت کی بھی ہے۔

Similar Posts