اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک سے قبل ہم مکمل پلان تیار کر چکے ہیں، عوام کو اپنی آزادی کے لیے نکلنا ہوگا۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ غلامی سے بہتر ہے وہ جیل میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام جیل سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے، انہیں بچوں سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
نواز شریف سے موازنہ کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ نواز شریف کے کھانے گھر سے آتے تھے، ان سے سو سو لوگ ملاقات کرتے تھے، مگر بانی پی ٹی آئی کو مکمل تنہائی میں رکھا گیا ہے۔