مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جو بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جاگری۔ حادثے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، جن کے دوران 4 خواتین کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں۔ باقی افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد سیاح تھے جو علاقے کی سیر کے لیے آئے تھے۔ گاڑی کے دریائے نیلم میں گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

Similar Posts