وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرجشنِ آزادی اور معرکۂ حق تقریبات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

0 minutes, 0 seconds Read

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جشنِ آزادی اور معرکۂ حق تقریبات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے شریک کنوینئر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے ہونے والی قومی و علاقائی تقریبات کے انتظامات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ اس کمیٹی کے کنوینئر کے طور پر وفاقی وزیر احسن اقبال کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شریک کنوینئر ہوں گے۔

کمیٹی میں عطا تارڑ، رانا ثناء اللہ، خالد مقبول، حذیفہ رحمان سمیت دیگر اراکین شامل ہیں۔ وفاقی و صوبائی سیکرٹریز، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ مزید برآں، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی پی ایس اینڈ پی ایم بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر گفتگو

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، ایف بی آر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 14 اور 15 اگست کو منائی جانے والی معرکۂ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے جامع شیڈول اور پلان تیار کرے۔ اس میں سیکیورٹی انتظامات، میڈیا مہمات، ثقافتی پریڈز اور قومی مقابلے شامل ہوں گے۔

کمیٹی کا مقصد تمام تقریبات کو قومی و ثقافتی شناخت کے آئینہ دار بنانا اور ملک بھر میں عوامی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10 روز کے اندر وزیرِ اعظم کو تقریبات کے منصوبے سے آگاہ کرے تاکہ ہر پہلو کا مکمل خیال رکھا جا سکے۔

Similar Posts