پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 26-2025 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ کیلینڈر کے مطابق قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ اس سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔

پی سی بی نے بتایا کہ انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی شیڈول کا حصہ ہیں، حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جن کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے۔ حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق قائداعظم ٹرافی میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جو 29 میچز پر مشتمل لیگ فارمیٹ ہوگا۔

آئی سی سی نے نئے چیف ایگزیکٹو کا اعلان کر دیا

قائداعظم ٹرافی کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوں گے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 10 میں جائیں گی۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آباد شامل ہیں

بھارت نے پاکستان کی بڑے کرکٹ ایونٹ سے بے دخلی کا دعویٰ کردیا

پی سی بی کے ڈومیسٹک کیلنڈر میں 4 ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس بھی سیزن کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 2025-26 کا ڈومیسٹک سٹرکچر میرٹ، مواقع ،مقابلے کی بنیاد پر تیار کیا گیا، قائداعظم ٹرافی اورنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کوالیفائر کا نظام شامل ہے۔

Similar Posts