سعودی پرو لیگ میں فٹبال کے 2 عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے ایک ساتھ کھیلنے کا امکان ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹر میامی کے فارورڈ اور ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی جلد ہی سعودی پرو لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ کھیلتے نظر آ سکتے ہیں، کیونکہ سعودی کلب الاہلی انہیں بڑی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہے۔
38 سالہ میسی اب تک اپنے کیریئر میں 941 کلب میچوں میں 759 گول کر چکے ہیں، اور حالیہ برسوں میں ان کی کارکردگی میں کسی قسم کی اُتار نہیں آیا۔ وہ اب بھی دنیا کے بہترین فٹبالرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔
رونالڈو ہمیشہ کیلئے سعودی عرب میں بسنے کو تیار
انٹر میامی کے ساتھ لیونل میسی کا موجودہ معاہدہ 2025ء کے اختتام پر ختم ہو رہا ہے اور اسی تناظر میں مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال جاری ہے، اس موقع پر الاہلی کی پیشکش نے فٹبال مداحوں میں نئی امید پیدا کر دی ہے۔
لیورپول کے پرتگالی فٹبالر ڈیوگو جوٹا ٹریفک حادثے میں جان گنوا بیٹھے
اس پیشرفت نے دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کو پرجوش کر دیا ہے، جو ایک بار پھر دونوں لیجنڈری کھلاڑیوں کو ایک ہی لیگ میں آمنے سامنے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔