کراچی میں یوم عاشور کے جلوس سے اغوا 5 سالہ بچی بازیاب

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں یوم عاشور کے جلوس سے اغوا پانچ سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تین اغواء کار خواتین پکڑی گئیں۔ مقدمہ سولجر بازار تھانے میں درج کر لیا گیا۔

یوم عاشور کے روز جلوس کے دوران اغوا کی جانے والی پانچ سالہ بچی ستارہ کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، جبکہ تین خواتین اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ شہر کے علاقے سولجر بازار میں پیش آیا، جہاں بچی جلوس کے دوران لاپتا ہو گئی تھی۔

پولیس کے مطابق اغوا کا مقدمہ ستارہ کے والد، کامل حسین کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں درج کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی جس میں بچی کو اغوا کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ مسکان، آمنہ اور شبنم کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں خواتین کے ایک گروہ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی تھی، تاہم بچی کی بحفاظت بازیابی پر اہل خانہ اور شہریوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہا ہے۔

Similar Posts