غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، بچوں اور خواتین سمیت 108 افراد شہید

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 108 فلسطینی شہری شہید اور 530 زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حملے کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 57,575 تک پہنچ چکی ہے۔

اسرائیل نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر فضائی حملوں میں شدت آگئی جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں بچوں اور خواتین سمیت 108 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

مرنے والوں میں سات امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں 530 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے حوالے سے صرف ایک نکتہ حائل ہے، جسے جلد حل کیے جانے کی امید ہے۔

معاہدے کی صورت میں ساٹھ دن کی جنگ بندی ہوگی، دس یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور نو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔

Similar Posts