صدر مملکت نےمختلف ہائیکورٹس میں ججز تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور، سندھ، اسلام آباد، پشاور اور بلوچستان ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اور بعض ججز کی مستقلی سے متعلق 10 سمریوں پر دستخط کردیئے، جس کے بعد ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ حل ہوگیا۔

صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سمری منظور کرلی، جبکہ ایک ایڈیشنل جج کی مستقلی کی بھی منظوری دی گئی۔

صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی جبکہ ایک ایڈیشنل جج کی مدت میں توسیع کی سمری پر بھی دستخط کردیئے۔

اسی طرح اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سمری منظور کرلی گئی، جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سمری بھی صدر مملکت نے منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی سمری پر بھی دستخط کردیئے۔

اس کے علاوہ صدر آصف علی زرداری نے ہارون اختر کی بطور وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار تقرری کی سمری کی بھی منظوری دے دی۔

Related posts