اپنی پروبائیوٹک خصوصیات اور ٹھنڈک کے اثرات کے لیے مشہوردہی ایک اہم غذا سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اکثر ایسا ہوٓتا ہے کہ کچھ دن گذرنے کے بعد دہی کا ذائقہ کھٹا اور بو آنا شروع ہو جاتی ہےتو سوال اٹھتا ہے کیا یہ کھٹا دہی استعمال اور کھانے کے قابل بھی ہے یا نہیں؟
اس کا جواب دہی کی مدت ، ذخیرہ کرنے کے طریقے اور اس کی ظاہری علامات پر منحصر ہے۔
برسات کے موسم میں املی کو ذائقہ برقرار رکھتے ہوئے کیسے محفوظ کریں؟
کیا کھٹا دہی غیر محفوظ ہے؟
اگر دہی مناسب طریقے سے ذخیرہ کیا گیا ہو (یعنی ریفریجریٹڈ ہو اور 2-3 دن سے زیادہ پرانا نہ ہو) تو تھوڑا سا کھٹا دہی استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ بہت سی ترکیبوں جیسے کڑھی، ڈھوکلا یا دہی چاول میں ہلکے کھٹے دہی کا استعمال ذائقے کو بہتر بناتا ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق، دہی قدرتی طور پر ابال کے عمل سے کھٹا ہو جاتا ہے۔ اگر دہی میں سڑنا یا رنگ میں تبدیلی نہ آئے اور وہ فریج میں رکھا جائے تو یہ 3 دن کے اندر محفوظ طریقے سے کھایا جا سکتا ہے۔
وزن میں کمی کے لیے چاول یا روٹی، بہتر انتخاب کون سا ہے؟
اگر دہی میں زیادہ کھٹا پن آجائے یا وہ پانی چھوڑ دے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ خراب ہوچکا ہے اس لیے اسے کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
انٹرنیشنل جرنل آف فوڈ مائیکروبائیولوجی (2020) کی تحقیق کے مطابق، کمرے کے درجہ حرارت پر 24 گھنٹے سے زیادہ ذخیرہ کردہ دہی میں تیزابیت کی سطح کم ہو جاتی ہے اور نقصان دہ بیکٹیریا میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔
کچی پیاز کھانے کے فوائد: سائنسی تحقیق کی روشنی میں
ریفریجریٹڈ دہی 3 دن تک محفوظ رہتا ہے، مگر اس کا پروبائیوٹک معیار اس مدت کے بعد کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہی کو 2-3 دن کے اندر استعمال کر لینا بہتر ہے۔
ماہرین غذا کی حفاظت پر زور دیتے ہیں کہ دہی جو 3-5 دن سے زیادہ پرانا ہو، اسے احتیاط سے استعمال کیا جائے۔ اگر دہی میں پھپھوندی یا امونیا جیسی بدبو آ رہی ہو، تو یہ خراب ہونے کی علامت ہو سکتی ہے، جس سے پیٹ میں انفیکشن یا فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کو ایئر ٹائٹ کنٹینر میں ذخیرہ کرنا چاہیے اور تازہ دہی زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے، خاص طور پر اس کے پروبائیوٹک فوائد کے لیے۔
دہی کو تازہ کیسے رکھا جائے
سونگھنا: تازہ دہی میں اچھی خوشبو ہوتی ہے، جب کہ کھٹے یا بدبو والے دہی کو کھانے سے گریز کریں۔
بناوٹ: اچھا دہی کریمی اور یکساں ہوتا ہے۔ اگر دہی پتلا، پانی دار یا دانے دار ہو جائے تو یہ خراب ہو سکتا ہے۔
ذائقہ: ہلکا کھٹا ذائقہ دہی کی حالت کا معمول ہے، لیکن اگر دہی کڑوا یا زیادہ تیز ذائقہ دے تو یہ خراب ہونے کی علامت ہو سکتی ہے۔
رنگ: تازہ دہی سفید یا آف وائٹ ہوتا ہے۔ زرد رنگت یا مولڈ کے دھبے دہی کے خراب ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
یاد رہے گھر کا بنا ہوا دہی 2-3 دن تک فرج میں محفوظ رہتا ہے، جبکہ مارکیٹ میں دستیاب دہی 5-7 دن تک کھایا یا استعمال کیا جا سکتا ہے۔