کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شہری نے ڈاکووں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ شہری کی ڈاکووں پر فائرنگ اور ان کے فرار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں ڈاکووں کی شہری کو لوٹنے کی کوشش اور فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈاکوؤں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی تاہم شہری کی طرف سے فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی شہری بینک سے رقم نکلواکر گھر پہنچنے پر گاڑی روکتا ہے تو موٹرسائیکل سوار ملزمان بھی پہنچ جاتے ہیں۔ سر پر ٹوپی اور رومال ڈالے ملزم کو دیکھتے ہی شہری اپنی گاڑی کے پیچھے بھاگتا ہے۔
شہری اسلحہ نکال کر ڈاکو پر فائرنگ کردیتا ہے۔ ڈاکو بھی شہری پرجوابی فائرنگ کرتا ہے۔ فائرنگ سے شہری اور ڈاکو محفوظ رہتے ہیں۔ ڈاکو فائرنگ کرتا اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہوجاتا ہے۔