جس علاقے میں ان کا طوطی بولتا تھا آج وہاں پی پی کا جھنڈا لگا ہے، مرتضیٰ وہاب کا ایم کیو ایم پر طنزیہ وار

0 minutes, 0 seconds Read

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا نیپا واٹر ہائیڈرنٹ پر اچانک چھاپہ، بند اوقات میں ہائیڈرنٹ کی غیر قانونی سرگرمیوں پر شدید برہمی کا اظہار۔ واٹر کارپوریشن کا تمام عملہ معطل کر دیا گیا جبکہ کنٹریکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں ماضی میں نالوں سے موٹر سائیکل، رضائیاں اور تکئے نکلا کرتے تھے۔

انہوں نے ایم کیو ایم کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ”جس علاقے میں ان کا طوطی بولتا تھا، آج وہاں پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔“

مئیر کراچی مرتضی وہاب نے کورنگی غازی آباد میں روڈ کارپیٹنگ کی سنگ بنیاد رکھا وہاں پر خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی نے کہا کہ ایک زمانہ ہوا کرتا تھا کے اس علاقے میں گولیاں برسائی جاتی تھی آج یہاں ہمارے آنے پر پھول بھی برسائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آج 22 بڑی اسکیمز میں سے پانچ اسکیمز کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں قانون کی عملداری اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹر ہائیڈرنٹس سے غیر قانونی پانی کی فروخت شہریوں کے ساتھ ظلم ہے اور اس کا خاتمہ ضروری ہے۔

Similar Posts