جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش لاہور سے گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور میں سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سرکاری آفیسر بن کر منشیات فروشی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عمران کو اسنیپ چیکنگ کے دوران اس وقت پکڑا گیا جب وہ نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ لگی نجی گاڑی میں سوار تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کر رکھا تھا اور جعلی شناخت کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرتا تھا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس نے سیٹ کے نیچے چھپایا گیا 100 گرام آئس (کرسٹل میتھ) کا پیکٹ برآمد کر لیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم عمران نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو سرکاری آفیسر ظاہر کر کے مختلف علاقوں میں آئس کی ڈیلوری دیتا تھا۔ ملزم کا تعلق ضلع وہاڑی سے ہے، اور وہاں کی پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران اپنے آبائی علاقے میں فراڈ اور چوری جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔ سِول لائن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے انویسٹیگیشن وِنگ کے حوالے کر دیا ہے تاکہ مزید تفتیش کی جا سکے۔

Similar Posts